آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب سے قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی متحرک ہو گئے ہیں
سعودی سفیر نے اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے حوالہ سے بات چیت کی گئی،
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور، پاک سعودی تعلقات سمیت دنیا اور عالم اسلام کو درپیش عالمی چیلنجز اور امت مسلمہ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں اسلامی ملک اور یکجان ہیں،
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ہے،سعودی سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دی،نواف بن سعید احمد المالکی نے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کیلئےنیک تمناؤں کا اظہارکیا
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا
آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں پاکستان کی تعمیرو ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،
سعودی عرب کے سفیر سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق کی بھی ملاقات ہوئی ہے، سعودی سفیر سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی بھی ملاقات ہوئی ہے، یہ سب ملاقاتیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اور الگ الگ ہوئی ہیں
مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی سفیر نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤن سے ملاقاتوں کو سلسلہ شروع کیا تا کہ انہیں یقین دہانی کرائی جا سکے کہ پاک سعودی تعلقات میں کوئی رخنہ نہیں آیا، تعلقات اسی طرح قائم و دائم ہیں تا ہم شاہ محمود قریشی کے بیان نے تعلقات پر سوالیہ نشان ضرور کھڑے کئے تھے.
قبل ازیں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے
#اسلام_اباد | سعودی عرب کی حکومت؛ اور سعودی عوام؛ #خادم_الحرمین_الشریفین شاہ #سلمان_بن_عبدالعزیز، اور #ولی_عہد شہزادہ #محمد_بن_سلمان کی قیادت میں؛ اسلامی جمھوریہ پاکستان کو #یوم_آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔ 🇵🇰🇸🇦#يوم_آزادی 🇵🇰#يوم_الاستقلال 🇵🇰 pic.twitter.com/Fx2LKmdTZK
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) August 13, 2020
سعودی سفارتخانے کے ٹویٹر پر آفیشیل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں سعودی سفیر نے پاکستان کے یوم آزادی پر اردو میں پہلی بار پیغام جاری کیا اور کہا کہ ہم حکومت اور پاکستان کے لوگوں کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہیں-سعودی عرب-پاکستان دوستى زندہ باد-
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے