ارشد ملک ایئرفورس یا پی آئی اے، ایک کا انتخاب کریں،سابق وزیراعظم نے پی آئی اے کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ چیف جسٹس کے اہم ریمارکس باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں طیارہ گمشدگی کیس کے حوالہ سے سماعت ہوئی،عدالت نے طیارہ گمشدگی سے متعلق پی آئی اے کی رپورٹ مستردکردی، عدالت نے پی آئی اے کے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشدملک ایئرفورس یا پی آئی اے میں سے ایک کا انتخاب کریں ،قومی ایئر لائن کو عارضی نہیں مستقل سربراہ کی ضرورت ہے ،پی آئی اے میں عاضی تعیناتی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتا ہے ،پی آئی اے کو ایسا سربراہ چاہئے جو اسے عالمی معیار کی ایئرلائن بنائے ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے طیارے افسران ذاتی استعمال میں لاتے رہے،ایک سابق وزیراعظم علاج کیلئے پی آئی اے کا جہاز ساتھ لے گئے ،جب تک وزیراعظم کا علاج ہوتا رہا طیارہ لندن ایئرپورٹ پر کھڑا رہا،عدالت کو سب معلوم ہے ہماراحافظہ کمزور نہیں ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹکٹ لینے جائیں تو کہا جاتا ہے نہ جہاز ہے نہ ٹکٹ … ارشد ملک ایئرفورس یا پی آئی اے، ایک کا انتخاب کریں،سابق وزیراعظم نے پی آئی اے کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ چیف جسٹس کے اہم ریمارکس پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں