Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شرقپور ضمنی انتخابات حلقہ پی پی139 پاکستان تحریک انصاف فائنل راؤنڈ کے لیے تیار

    شرقپور ضمنی انتخابات حلقہ پی پی139 پاکستان تحریک انصاف فائنل راؤنڈ کے لیے تیار

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف(محمد طلال سے)ضمنی انتخابات حلقہ پی پی 139 پاکستان تحریک انصاف سیاسی معرکے کے فائنل راؤنڈ کے لیے مکمل طور پر تیار اور حلقہ کی عوام میں سیاسی بیداری کو اجاگر کرنے کی طرف تیزی سے گامزن چوہدری شرافت ورک، چوہدری ریاض ورک،چوہدری یوسف ورک، چوہدری خورشید ورک اور چوہدری شرجیل ورک کے زیر انتظام قلعہ صاحب سنگھ میں شاندار سیاسی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری صاحب،جناب صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری صاحب (سابق MPA)سعید احمد ورک (سابق MPA)، چوہدری ظریف احمد کھرل،چوہدری خلیق احمد کھرل، حافظ غضنفر ورک،اشفاق ورک،چوہدری اظہر حسین چھٹہ، بابا ارشد چھٹہ، رانا گوگا کو مدعو کیا گیا اہلیان علاقہ کی جانب سے رہنماؤں اور مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اہلیان علاقہ نے ووٹ کی طاقت سے علاقے میں رائج بوسیدہ سیاسی بساط کو پلٹنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وہ صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری صاحب کی قیادت میں علاقے کی فلاح وبہبود ترقی اور اپنی نسلوں کی خوشحالی اور موجودہ حکومت سے نجات حاصل کر کے رہیں گے حلقہ پی پی 139 میں امپورٹڈ نمائندہ نے چار دفعہ علاقے کا مینڈیٹ چوری کرنے اور میگا پراجیکٹس کو ہائی جیک کرنے کے سوا کچھ نہیں کیاجو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مخالف حریف شرقپور شریف کی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے

  • حضور پاک کی حیات طیبہ ہر مکتبہ فکر کے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر اللہ بخش گلشن

    حضور پاک کی حیات طیبہ ہر مکتبہ فکر کے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر اللہ بخش گلشن

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار) حضور پاک ﷺ کی حیات طیبہ ہر مکتبہ فکر کے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر اللہ بخش گلشن ، رجسٹرار غازی یونیورسٹی
    غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں بسلسلہ "عشرہ شان رحمت العالمین” قرآت اینڈ نعت کلب، نظامت امور طلباء کے زیر انتظام رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن کی زیر صدارت گذشتہ روز مقابلہ حسن و قرآت و نعت منعقد ہوا اس مبارک محفل میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ان مقابلہ جات میں غازی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ غازی یونیورسٹی کے الحاق شدہ اداروں کے طلباء و طالبات نے بھی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی صاحبہ نے ادا کیئے
    ڈاکٹر محمد ایاز اسلامک اسٹڈیزو دیگر نے منصف کے فرائض سر انجام دیئے۔
    اس موقع پر پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کی گئیں۔ قرآت میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں بالترتیب عارف رشید ،جان محمد اور آسیہ اسلم شامل ہیں۔،رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام کے آخر میں ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم نے تمام حاضرین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جو اس بابرکت محفل میں شریک ہوئے۔

  • خانقاہ ڈوگراں میں 10سالہ بچے کی نعش برآمد،مقدمہ درج

    خانقاہ ڈوگراں میں 10سالہ بچے کی نعش برآمد،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی :(علی رضا رانجھا)تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں کم سن 10سالہ بچے زین علی کی نعش برآمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گاؤں مانگٹ علاقہ تھانہ خانقاہ ڈوگراں کی رہائشی خاتون مسماہ نصرت بی بی نے تھانہ میں تحریری درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات پر میرے کم سن بچے زین علی کو قتل کر کے میرے گھر کی عقب سائیڈ جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کروایا اورنامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، جائے وقوعہ پر پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہارکیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر گرفتار کیا جائے گا اور مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کر کے انصاف دلایا جائے گا۔

  • چونیاں: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سٹی و صدر کا افتتاح کر دیا۔

    چونیاں: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سٹی و صدر کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی: چونیاں(نامہ نگار) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سٹی و صدر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر آر پی او ڈاکٹر انعام وحید، ڈی پی او قصور اور محکمہ بلڈنگ کے افسران نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سٹی کے متعلق آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی اور یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سٹی و صدر تحصیل چونیاں کا افتتاح کر دیا۔ آئی جی پنجاب نے افتتاح کے بعد شہداء کی فیملی سے ملاقات کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی و صدر میں سائلین کی آمد زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی بلڈنگ کا قیام ازحد ضروری تھا۔ تھانے آنے والے شہریوں کو اچھی سہولیات فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق تھانہ جات کی نئی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں تاکہ اپنے مسائل کےلیے تھانہ آنے والے سائلین کو اچھا اور صاف ستھرا ماحول دیا جا سکے۔ مزید اس کے ذریعہ سے پولیس افسران و ملازمان کو اچھا دفتر اور اچھی رہائش ملے گی۔ جس سے وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ تھانے بدمعاشوں کیلئے سخت مقام ہیں ۔ جبکہ شرفاء کیلئے یہ دار الامن ثابت ہوں گے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام وحید، ڈی پی او قصور صہیب اشرف اور متعلقہ افسران کے ہمراہ نئے تعمیر شدہ تھانہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کے گلدستے رکھے، فرنٹ ڈیسک ،میس, حوالات ،ایس ایچ او آفس،محرر آفس، بیرکس، آئی اوز آفس کی کوالٹی چیک کی اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے متعلق احکامات بھی جاری کیٸے۔

  • کندھ کوٹ : واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کندھ کوٹ : واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    باغی ٹی وی : کندھ کوٹ (نامہ نگار) واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے واپڈا آفیس کے آگے وفاقی حکومت کے خلاف ہاتھوں میں بینر اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف شدید شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو یونین کے رہنما اصغر علی بجارانی۔ بابو یونس ملک۔ فقیر سکندر علی باجکانی۔ نور اللہ سومرو۔ غلام محمد باجکانی۔ اور دیگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جو واپڈا کی نجکاری پر اتر آئے ہے حکومت کو پورے پاکستان کے ملازمین نجکاری نہیں ہونے دے گی۔ پیلے بھی ہم نے جدوجھد کی ہے ابھی کر رہے ہیں ہمارے مطالبے واپڈا ملازمین کا کوٹہ بحال کیا جائے اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کے بیٹوں کو نوکریاں دی جائیں۔ سٹاف شاٹیج کو ختم کیا جائے، لائن سٹاف کے ساتھ حادثات ہوتے ہیں، گاڑیاں دی جائے زیادہ بل کی وجہ عوام اور ملازمین میں کشیدگی ہو جاتی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی سستی کی جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔

  • ننکانہ صاحب: ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 4 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار ، لاکھوں  روپے کامال مسروقہ برآمد

    ننکانہ صاحب: ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 4 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار ، لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے ماہ ستمبر میں 4 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار کیے۔ ملزمان سے 8 لاکھ 65 ہزار روپے کا مسروقہ مال اور نقدی برآمد کی گئی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی و چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 90 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ 103عدالتی مفروران اور 24 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ چوری اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں ملزمان سے 13 لاکھ 91 ہزار 680 روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال ریکور کیا گیا۔ مزید کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 82 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 64 پسٹل، 5 کلاشنکوف، 7 رائفل، 7 بندوقیں اور 616 گولیاں اور کارتوس برآمد کیے۔ منشیات و شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 61 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 23 کلو سے زائد چرس اور 573 لیٹر شراب برآمد کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ صاحب نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج کر کے 5 پتنگ بازوں اور 3 دوکانداروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 443 پتنگیں برآمد کیں۔ دریں اثناء مزید کاروائیوں کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 جبکہ ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1 مقدمہ درج کیا۔ پکار 15 پر بوگس اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف 8 مقدمات درج کیے۔ ننکانہ صاحب پولیس نے خدمت مراکز پر آنے والے 1246 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں جبکہ ٹریفک پولیس ننکانہ نے 576 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اولین ترجیح ہے

  • شیخوپورہ : یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا ،گھی ،چینی غائب ،بازار میں دکانوں پر سستے داموں فروخت کا انکشاف

    شیخوپورہ : یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا ،گھی ،چینی غائب ،بازار میں دکانوں پر سستے داموں فروخت کا انکشاف

    باغی ٹی وی شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا گھی چینی غائب دکانوں پر سستے داموں فروخت کا انکشاف عوام پنجاب سرکار کی طرف سے سستی خوردونوش اشیاء خریدنے سے محروم شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق قادری بازار راوی ریان بنگلہ پلی روڈ پنڈ مریدکے کی سرکاری یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا گھی چینی اکثر غائب رہتا ہے دیہاتی و بازاری دکانوں میں سرکاری ٹیگ شدہ بیگ اتار کر آٹا گھی چینی سستے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے دیگر اشیاء مارکیٹ سے مہنگے داموں ملتی ہیں عوام سرکار کی طرف سے دی گئی سبسٹدی سے محروم ہو گئی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے آئے دن آٹا چینی گھی کا غائب ہونا اور دیہاتی و بازاری دکانوں میں فروخت ہونا لمحہ فکریہ ہے اور دوسری طرف بازاروں میں سبزیاں دالیں گھی آٹا چینی چکن بیف مٹن خوردونوش کی اشیاء زائد ریٹوں پر فروخت ہو رہیں ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں و تحصیل انتظامیہ منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئی ہیں شہر بھر سمیت نارووال چوک شیخوپورہ چوک روڈز کے دونوں اطراف تجاوزات قابضین نے قبضے کر رکھے ہیں ایک کھوکھا و ہوٹل فروٹ فروش ریڑھی بان سے روزانہ انتظامیہ مبینہ طور پر ہزاروں روپے اور ماہانہ لاکھوں وصول کرتے ہیں منی پٹرول پمپوں کی بھرمار ایل پی جی گیس کی ری فلنگ شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بغیر نقشہ منظوری کے غیر قانونی گھر پلازوں کی تعمیرات کر لی گئی ہیں پٹوارخانوں میں پرائیویٹ منشیوں کی اجارہ داری مریدکے میں لاقانونیت کے ڈیرے چھائے ہیں شہریوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسران تحصیل اور بلدیہ کی موجودہ انتظامیہ کی لاقانونیت پر وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری بلدیات سے فوری مذکورہ بے ضابطگیوں پر کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • جتوئی:پولیس کی کارروائی ، ایک ہفتہ کے دوران 30 کلو سےزائدافیون،81کلو سے زائد چرس اور 162 مقدمات درج

    جتوئی:پولیس کی کارروائی ، ایک ہفتہ کے دوران 30 کلو سےزائدافیون،81کلو سے زائد چرس اور 162 مقدمات درج

    باغی ٹی وی : جتوئی (نذیرشجرا) تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساوتھ پنجاب کی کمپین پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات و آئس کے سمگلروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا۔ جبکہ دیگر اضلاع سے منسلک داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں کروڑوں روپے مالیت کی آئس420گرام، ہیروئن1240گرام، چرس81کلو330گرام، افیون30کلو 470گرام،شراب 5638لٹراور2135 لٹر لہن اور21 چالو بھٹیاں پکڑی گئی جبکہ کل 158مقدمات درج کر کے منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے 162 منشیات فروشوں اور طلباء و نوجوانوں کو آئس فراہم کرنے والے ڈیلروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ کی ہدایت پر جاری کمپین میں عوام بہت معاون ثابت ہوئی ہے۔پبلک کی نشاندہی پر ہی مظفرگڑھ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف اتنے کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آئندہ بھی عوام الناس کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد،ایک ڈرامہ ہے . شہری

    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد،ایک ڈرامہ ہے . شہری

    باغی ٹی وی ِ ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار) شہریوں کا کہنا تھا انٹی کرپشن دفتر میں کی جانے والی کھلی کچہری میں ایک ڈرامہ رچایا جاتاہے۔ کھلی کچہری میں چند منظور نظر افراد کو پکڑ کر بیٹھا دیا جاتا ہے۔ شہری تو دور کی بات یہاں تک کہ میڈیا نمائندوں کو بھی اطلاع نہیں دی جاتی ہے .
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد، 95%فیصد شکایات پٹواری اور تحصیلدار کے خلاف نکلیں،ریجنل ڈائریکٹر نے عوامی شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے شہریوں کا کہنا تھا انٹی کرپشن دفتر میں کی جانے والی کھلی کچہری میں ایک ڈرامہ رچایا جاتاہے۔ کھلی کچہری میں چند منظور نظر افراد کو پکڑ کر بیٹھا دیا جاتا ہے۔ شہری تو دور کی بات یہاں تک کہ میڈیا نمائندوں کو بھی اطلاع نہیں دی جاتی ہے ۔عوامی مسائل کی شنوائی بند کمروں کے بجائے کھلی کچہری میں زیادہ موثر ثابت ہوسکتی ہے،ہرماہ بروز منگل عوامی شکایات کے موقع پر حل کیلئے کھلی کچہری کاانعقاد کیاجائیگا،جن لوگوں کو افسران کے دفتر میں نہ ملنے کی شکایات ہیں وہ کھلی کچہری میں تشریف لائیں شنوائی ہوگی۔کرپشن پر زیرو ٹالرینس ہے ہر آفیسر کو کرپشن کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرناہوگا۔یہ بات ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان سید احمدحبیب عرفانی نے اپنے دفتر کے باہر منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی شکایات سننے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراسیکیوشن اینڈ کمپلینٹس اعجازحیدر خان بھی موجود تھے جبکہ محکمہ جاتی معاونت کیلئے محمدبہزاد صادق ریڈر RD۔عرفان غنی ریڈر ADC اور رانا عزیر ریڈر ADDبھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں روہیلانوالی کے محمد جمیل سعیدی نے شکایت کی کہ مجھ سے پٹواری طارق بھٹی وغیرہ نے انتقال فیس کی مد میں 1لاکھ 27ہزار روپے وصول کئے جبکہ سرکاری خزانہ میں صرف 18000ہزار روپے جمع کرائے، کوٹلہ سکھانی کے اللہ بخش نے کہاکہ میں نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی کہ میرے رقبہ کے معاملہ میں پٹواری نے درست تقسیم نہیں کی جس کی شنوائی نہیں ہورہی،بیٹ کرم حسین کے جاوید اقبال نے کہاکہ میں اپنے مقدمہ نمبر1969/22کے سلسلہ میں تین ماہ سے ہر آفیسر کے پاس چکر لگارہاہوں میری کوئی نہیں سن رہا،بلاک 55ڈی جی خان کی خدیجہ بی بی نے کہاکہ میرا اڑھائی مرلہ کامکان تھاجسے پٹواری اور تحصیلدار نے ایک شخص ملازم حسین سے ساز باز کرکے میری جگہ جعلی عور ت پیش کرکے مکان اپنے نام کرالیا،چھابری بالا کے ریاض حسین ولد احمد بخش نے کہاکہ میرے رقبہ کی تقسیم کا معاملہ ہے تحصیلدار کے پاس تین ماہ سے چکرلگارہاہوں سنتاہی نہیں میرے ساتھ انصاف کرتے ہوئے فوری معاملہ حل کرایاجائے۔ ان تمام شکایات پر ریجنل ڈائریکٹرسید احمدحبیب عرفانی نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو سائلان کے مسائل کے حل کے احکامات جاری کردیے۔جبکہ دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ انٹی کرپشن دفتر میں کی جانے والی کھلی کچہری میں ایک ڈرامہ رچایا جاتاہے۔ کھلی کچہری میں چند منظور نظر افراد کو پکڑ کر بیٹھا دیا جاتا ہے۔ شہری تو دور کی بات یہاں تک کہ میڈیا نمائندوں کو بھی اطلاع نہیں دی جاتی ہے۔ کھلی کچہری کی مد میں ہزاروں روپے کے اخراجات کے بل بنتے ہیں مگر رزلٹ نہ ہونے کے برابر ملتا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ کو ہدایت جاری کریں کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی کھلی کچہری کے حوالے سے ضلع بھر میں بینرز آویزاں کرایا کریں۔ تاکہ پریشان حال سائلین اپنی دادرسی کے لئے شکایات درج کرا سکیں۔ اور کھلی کچہری کے مثبت ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ دوسری جانب ریجنل ڈائریکٹر سید احمد حبیب عرفانی سے صحافیوں نے اطلاع نہ کرنے اور عوام کی عدم دلچسپی اور خالی کرسیوں بارے بات کی تو ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ آئندہ کھلی کچہری بابت بینیرز بھی آویزاں کرائیں گے اور میڈیا نمائندوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

  • ڈیرہ غازیخان : سویٹ ہوم میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان : سویٹ ہوم میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان ( شہزادخان نامہ نگار)سویٹ ہوم میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
    تفصیل کے مطابق سویٹ ہوم گیلانی والا نزد گورنمنٹ پولٹری فارم ڈیرہ غازی خان میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ضلع ڈیرہ غازی خان، ضلع راجن پور اور بلوچستان کے ملحقہ شدید سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے یتیم بچوں کے لئے گذشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ میڈیکل کیمپ کے ذریعے سے تقریبا 80 سے زیادہ یتیم بچوں کا علاج کیا گیا ۔ آئی سپیشلسٹ نے بچوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا اور ان کی ادویات دیں ،سکن سپیشلسٹ نے بچوں کے جلدی امراض کا معائنہ کیا اور جنرل سرجن نے سرجری کے متعلق بچوں کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ تمام امراض کے ادویات فری تقسیم کی گئیں۔