بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیقمودی سرکار کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب ہوگئی۔ بھارتی فوج اور میڈیا نے لائن آف کنٹرول پر 21 اگست کو 2 عسکریت پسند پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 21 اگست کو حاجی پیر سیکٹر میں 2 کسان غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گئے تھے، لائن آف کنٹرول عبور کرنے والوں میں 21 سالہ محمد ناظم اور 30 سالہ خلیل احمد شامل ہیں، اپنے علاقے میں گھاس کاٹتے ہوئے وہ غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 27 اگست کو پاکستان اور بھارت کے حکام کے مابین ہاٹ لائن پر اس معاملے پر بات کی گئی تھی، بھارتی حکام نے معمول کی قانونی کارروائی کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، تا ہم 2 ستمبر کو بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہوئے ان دونوں افراد کو کالعدم تنظیموں کے رکن قرار دیا۔   گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت … بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق پڑھنا جاری رکھیں