بری حرکتوں کی وجہ سے دکان سے کیوں نکالا؟ تاجر قتل،قاتل گرفتار

بری حرکتوں کی وجہ سے دکان سے کیوں نکالا؟ تاجر قتل،قاتل گرفتار باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے نوٹس پر تاجر راشد کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزمان احمد اور سلمان نے چند روز قبل باغبانپورہ بازار کے تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا،گرفتار ملزم احمد مقتول تاجر راشد کی شاپ میں کافی عرصہ سے ملازم تھا،ملزم کی بعض بری حرکتوں کی وجہ سے مقتول راشد نے اسے دکان سے نکال دیا،ملزم احمد کو دکان سے نکالے جانے کا رنج تھا،ملزم احمد نے اپنے ساتھی سلمان کے ہمراہ مقتول کو بھائی کے ساتھ گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایاملزمان کی فائرنگ سے تاجر راشد موقع پر ہی جانبحق جبکہ بھائی شاہد شدید زخمی ہو گیا ،ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،انچارج انویسٹی گیشن شالیمار نے ہمراہ ٹیم خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا،خطرناک ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کے احکامات کی روشنی میں اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری کی سربراہی … بری حرکتوں کی وجہ سے دکان سے کیوں نکالا؟ تاجر قتل،قاتل گرفتار پڑھنا جاری رکھیں