بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک
بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف بزدار کو ہٹانے کے لئے علیم خان اور ترین گروپ ایک ہو رہا ہے تو دوسری جانب حکومت نے بھی بزدارکی کرسی کو بچانے کی کوشش شروع کر دی ہے حکومتی وزرا ایک بار پھر چودھری برداران کے پاس پہنچ گئے، حکومتی وزراء اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق لیگ کی اہم بیٹھک ہوئی چودھری پرویز الہٰی سے راجہ بشارت اور میاں محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں علیم خان اور ترین گروپ کے رابطے پر بھی مشاورت کی گئی،ملاقات میں عثمان بزدار کے خلاف متوقع تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے علیم خان سے رابطے کی کوشش کی ہے تا ہم علیم خان نے وزیراعظم عمران خان کا فون نہیں سنا، اب وزیراعظم نے گورنر سندھ کو علیم خان کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے اسی اجلاس میں کہا گیا تھا کہ گورنر کی بجائے وزیراعظم خود علیم خان سے رابطہ کریں، علیم خان وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے تا ہم ان کی بجائے عثمان بزدار کو … بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں