Category: خواتین

  • بیف سیخ کباب  آسان ریسیپی

    بیف سیخ کباب آسان ریسیپی

    اجزاء:
    بیف قیمہ 1کلو
    بھنا چنا 4 چمچ
    ثابت کالی مرچ 12 عدد
    کالا زیرہ 2چمچ
    کباب چینی 10 سے 12 عدد
    انڈا 2عدد
    پیاز تلی اور کٹی ہوئی 4 چمچ
    نمک حسب ضرورت
    ہری مرچ 4 عدد
    کچا پپیتا کا پیسٹ 4 عدد
    ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد بغیر کونوں کے
    تیل حسب ضرورت
    خشخاش 2 چمچ
    لونگ 7 سے 8 عدد
    دار چینی 2عدد
    ہرادھنیا آدھی گٹھی
    الائچی پاؤڈر 1 چمچ
    لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ
    بھنا پسا زیرو 2 چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 4 چمچ
    خشک دودھ 5 چمچ

    ترکیب:
    قیمہ میں تمام اجزا شامل کر کی مکس کریں اور قیمہ والی مشین میں ڈال کر مشین 3 سے 4 منٹ چلا دیں اگر مکسچر زیادہ ہو تو آدھا آدھا کر کے مشین میں ڈال کر مکس کر لیں اور اس مکسچر کو ایک یا ڈیرھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر اس آمیزے کے تیل کی مدد سے کباب بنا لیں اور سیخوں پر لگا دیں اور دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینکیں اور سائڈ گھماتے رہیں جب اچھی طرح پک جائیں تو اتار کر سیخوں سے نکال کر کیچپ یا سبز چٹنی کے ساتھ پیش کریں

  • مزیدار چکن جلفریزی بنانے کا آسان طریقہ

    مزیدار چکن جلفریزی بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    چکن 1کلو
    پیاز 2 عدد درمیانی سائز
    ٹماٹر 3عدد درمیانے
    لہسن 2 جوئے
    ادرک 2 ٹکڑے کٹی ہوئی
    لال مرچ 1 چوتھائی چمچ
    سوکھا دھنیا 1 چوتھائی چمچ پسا ہوا
    ہلدی 1 چوتھائی چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    گرم مصالحہ 1 چوتھائی چمچ
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    ہڈیاں الگ کر کے چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنا لیں پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں اور نکال لیں پھر چکن لہسن ادرک ڈال کرہلکی آنچ پر بھونیں 5منٹ بعد تمام مصالحے گرم مصالحہ کے علاوہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر کٹے ٹماٹر ڈال کر 2 منٹ بھونیں پھر تلی ہوئی پیاز ڈال دیں گرم مصالحہ آخر میں ڈالیں گھی نکل آئے تو چولہے سے اتار لیں چکن جل فریزی تیار ہے ڈش میں ڈال کر سلاد سے سجا لیں اور کھانے کے لئے پیش کریں

  • لذیذ بیف نہاری ریسیپی

    لذیذ بیف نہاری ریسیپی

    اجزاء:
    بونگ کا گوشت 1کلو
    ادرک لہسن پسا ہوا 4 کھانے کے چمچ
    سونڈھ 2ٹکڑے
    گرم مصالحہ پاؤڈر 2 کھا نے کے چمچ
    نلیاں 4 عدد
    ادرک 2 ٹکڑے
    نمک حسب ذائقہ
    تیل یا گھی 2 کپ
    سونف 4 کھانے کے چمچ
    آٹا 2کپ
    لال مرچ پاؤڈر 3 سے 4 کھانے کے چمچ
    پیاز 4عدد

    ترکیب:
    ایک ململ کا کپڑا لے کر سونڈھ اور سونف کی پوٹلی بنا لیں ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر گلابی ہونے تک فرائی کریں پھر ململ کی پاٹلی اور گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں کہ گوشت کا پانی خشک ہو جائے اب ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کپ پانی میں مکس کر کے ڈال دیں اور فرائی کریں 3منٹ بعد لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اتنا پکائیں کہ ادرک لہسن کا پانی ڈرائی ہو جائے پھر نمک ڈال کر مکس کریں اور 3 جگ پانی لگا کر ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنی دیں جب پانی میں ابال آ جائے تو آنچ کم کر دیں پوٹلی کو نچوڑ کر نکال دیں اور گوشت کو گلنے تک پکائیں اور آٹے کا پانی میں مکس کر کے آہستہ آہستہ اس میں ڈال کر مکس کرتے جایئں پھر گرم مصالحہ تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے ڈال دیں اور 6 منٹ تک دم پر رکھ دیں اور پکنے بعد دھنیا کٹی ہوئی ہری مرچوں اور کٹی ادرک اور نان کے ساتھ پیش کریں

  • بیف اسٹیکس کی مزیدار اور آسان ریسیپی

    بیف اسٹیکس کی مزیدار اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    بیف 1 کلو درمیانے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
    میدہ 8 کھانے کے چمچ
    پیاز 2 عدد باریک کاٹ لیں
    مشرومز 1 کپ
    لیموں 2عدد
    ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ 2 کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پسی ہوئی 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ووسٹر سوس 3 سے 4 کھانے کے چمچ
    آئل آدھا کپ

    ترکیب:
    گوشت کو اسٹیک کی شکل میں کاٹ لیں اسٹیک زیادہ لمبے نہ کاٹیں درمیانے کاٹیں تاکہ آسانی سے گل جائیں پھر ایک باؤل میں ادرک لہسن کا پیسٹ پسی ہوئی کالی مرچ مسٹرڈ سوس نمک لیموں کا جوس اور آئل شامل کر دیں اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کر لیں یہاں تک کہ یہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے پھر اس میں ووسٹرس سوس شامل کرکے مکس کریں پھر اس میں اسٹیک شامل کر دیں اور 1 یا 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر گرل یا فرائی پین میں تل لیں جب اسٹیکس اچھی طرح گل جائیں تو اسے نکال لیں ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں جب پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں 4 کپ پانی شامل کردیں پھر میدہ ڈال کر اسے گاڑھا کر لیں اور مشرومز شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور یہ آمیزہ اسٹیک کے اوپر ڈال دیں اورپلیٹ میں نکال کر سبز دھنیا کے پتوں اور لیموں سے سجا کر گرین چٹنی کے ساتھ پیش کریں یا بوائلڈ چاولوں کے ساتھ پیش کریں-

  • مٹن یخنی پلاؤ ریسیپی

    مٹن یخنی پلاؤ ریسیپی

    اجزاء:
    بکرے کا گوشت آدھا کلو
    پیاز 2عدد
    ائل یا گھی آدھا کپ
    لہسن 1پوتھی
    ثابت دھنیا 2 چمچ
    تیز پات 3عدد
    چھوٹی الائچی 6 سے 8 عدد
    کالی مرچ 8 سے 10عدد
    سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    دہی آدھا کپ پھینٹا ہوا
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک 2انچ کے دو ٹکڑے کاٹ لیں
    لونگ 4 عدد
    دار چینی 2عدد
    سونف 2 چائے کے چمچ

    ترکیب:
    چاولوں کو دھو کر آدھے گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں گوشت اچھی طرح دھولیں ایک دیگچی میں آٹھ کپ پانی ڈال کر اس میں گوشت ڈال دیں اور چولہے پر رکھ دیں ساتھ ہی 1عدد پیاز لہسن آدھی پوتھی ادرک آدھا چائے کا چمچ نمک سونف اور ثابت دھنیا کی پوٹلی بنا کر ڈال دیں اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے اور اس میں 4 کپ کے برابر پانی رہ جائے بوٹیاں علیحدہ کر لیں اور یخنی چھان کر علیحدہ رکھ دیں گھی کو گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں اور نکال لیں پھر تمام مصالحے ڈال کر اس میں گوشت ڈال دیں اور دومنٹ بعد آدھا چمچ ادرک پیاٹ ڈال کر بھون لیں پھر چاول ڈال کر 5 منٹ بھون کر یخنی ملا دیں اور اور ڈھک دیں جب پانی ابلنے لگے تو اس میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں جب پانی خشک ہو جائے تو 7 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم دے دیں جب دم ختم ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور براؤن کی ہوئی پیاز ڈال دیں مزیدار مٹن یخنی پلاؤ تیار ہے

  • چکن یخنی پلاؤ ریسیپی

    چکن یخنی پلاؤ ریسیپی

    اجزاء:
    چکن آدھا کلو
    نمک آدھا حسب ذائقہ
    پیاز 1عدد موٹی کٹی ہوئی
    تیل 1 چوتھائی کپ
    ثابت ہری مرچیں 6 عدد
    چھوٹی الائچی 4 عدد
    سونف آدھا کھانے کا چمچ
    دہی 1 چوتھائی کپ
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    چاول آدھا کلو
    لانگ 4عدد
    تیز پات 1عدد
    ثابت دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
    ٹماٹر 2عدد
    تلی ہوئی پیاز 2عدد

    ترکیب:
    گوشت میں تمام مصالحہ گوشت ہری مرچ سونف اور پیاز دھنیا ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت ابل جائے اچھی طرح گل جائے تو یخنی چھان لیں تیل گرم کر کے تھوڑا سا گرم مصالحے کا بھگاڑ لگائیں ادرک لہسن پیسٹ اورٹماٹر ڈال کے ہلکا سا بھونیں اور گوشت شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں پھر چاول ڈال کر بھونیں اور یخنی ڈال دیں اچھی طرح ملا کر پانی خشک ہونے تک پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکی آنچ پر توے پر 5 سے 7 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں اور اتارتے ہوئے تلی ہوئی پیاز چھڑک دیں مزیدار یخنی پلاؤ تیار ہے

  • سندھی بریانی ریسیپی گھر میں بنائیں اچھا کھایئں

    سندھی بریانی ریسیپی گھر میں بنائیں اچھا کھایئں

    اجزا:
    گوشت 1کلو
    چاول 1کلو
    تیل 2کپ
    لہسن 2چائے کے چمچ
    نمک 1چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا ڈیڑھ گٹھی موٹا موٹا کوٹ لیں
    ہری مرچیں 1 پاؤ کاٹ لیں
    آلو بخارے 12 عدد
    آلو 3 پاؤ کاٹ لیں
    دار چینی 3 عدد
    زیرہ 2 کھانے کے چمچ
    بڑی الائچی 2عدد
    چھوٹی الائچی 6عدد
    دہی 2کپ
    لیموں 4 عدد
    پیاز 4 عدد (دوعدد تل لیں )
    ادرک 2 چائے کے چمچ
    لال مرچ 3 چائے کے چمچ
    ٹماٹر 4 عدد کاٹ لیں
    پودینہ 1 گٹھی کوٹ لیں
    ثابت لال مرچ 10 سے 12 عدد ثابت کوٹ لیں
    نمک 1 کھانے کا چمچ بوائل چاول کے لیے
    زردے کا رنگ حسب ضرورت

    ترکیب:
    تیل گرم کریں اور پیاز تل لیں آدھی پیاز نکال لیں آدھی پیاز میں گوشت ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں پھر تمام مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پانی ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے دیں جب گوشت آدھا گل جائے تو آلو ڈال کر پکایئں جب آلو گل جائیں تو نکال لیں گوشت بھون لیں پھر دہی اور پیاز بلینڈ کریں اس میں ڈال دیں 2 سے 3 منٹ دم پررکھ دیں ایک دوسری دیگچی میں چاولوں کے لیے پانی گرم کریں اس پانی میں تھوڑا سا پودینہ ثابت گرم مصالحہ اور تین ہری مرچیں ڈال لیں جب چاول دو کنی رہ جائیں تو چھان لیں پھر اسی دیگچی میں باری باری گوشت اور چاولوں کی تہہ لگا دیں اوپر سے تلی ہوئی پیاز اور گرم دودھ میں زردہ رنگ ملا کر لگا دیں لیموں کا عرق چھڑک دیں اور توے پر تیز آنچ پر دم دے دیں جب چاول کے اوپر بھاپ آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں دم ختم ہونے پر چولہے سے اتار لیں مزیدار سندھی بریانی تیار ہے

  • آج کل کے تیزی سے بدلتے حالات میں بچوں کی اچھی پرورش والدین کی اہم اور بڑی ذمہ داری

    آج کل کے تیزی سے بدلتے حالات میں بچوں کی اچھی پرورش والدین کی اہم اور بڑی ذمہ داری

    خوش نصیب ہوتے ہیں وہ والدین جن کی اولاد انھیں اپنا محسن اپنا دوست سمجھتے ہیں اسی طرح خوش نصیب ہوتی ہے وہ اولاد جن کے ماں باپ دوستانہ انداز سے انھیں پالتے ہیں انکا خیال رکھتے ہیں ان کی پرورش کرتے ہیں بچوں کو دوست بنانا ایک فن ہے جو ہر کسی کو حاصل نہیں ہوتا جس طرح حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں بچوں اور والدین میں بہت بڑا فرق پیدا ہو رہا ہے ایکدوسرے سے دور ہو رہے ہیں تو ایسا کیا کیا جائے کہ بچے والدین کے قریب ہو جائیں ان کے دوست بن جایئں یہ کام والدین کو کرنا پڑے گا تو اس کے لیے بچوں کی تعریف کی جائے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ان کو سراہیں ہر کوئی چاہتا ہے اس کی تعریف کی جائے اگر آپ بچوں کی جائز سچی اور دل سے تعریف کریں گے تو بچے آپ کو اپنا دوست سمجھنے لگیں گے جیسے جیسے آپ بچوں پر تنقید کریں گے بچے آپ سے دور ہوتے جایئں گے تو لہذا بچوں کی تعریف کریں اور ان کی حو صلہ افزائی کریں

    بچوں سے بات چیت کریں ان کی بات پوری توجہ سے سنیں اگر آپ ان کی بات توجہ سے غور سے نیں سنیں گے ان کی بات نہیں سمجھیں گے آہستہ آہستہ بچے ان لوگوں کو ڈھونڈ لیں گے جو ان کی بات سنیں ان کی بات پر توجہ دیں اس طرح بچے والدین سے دور ہو جاتے ہیں
    لہذا بچوں کو اپنے قریب رکھنے اور دوستانہ ماحول رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی باتوں کو غور اور توجہ سے سنیں اور معاملات کے حل میں ان کی مدد کریں اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچے آپ کے دوست بنیں تو اس کے لیے آپ اپنے بچوں کا رول ماڈل بن جایئں بچے وہ نہیں سنتے جو آپ کہتے ہیں بچے وہ دیکھتے ہیں جو آپ کرتے ہیں اگر آپ کے قل و فعل میں تضاد ہو گا تو بچے دل میں یہ ساچنا شروع کر دیں گے کہ ہمارے ماں باپ کے اندر منافقت پائی جاتی ہے تو یہ منافقت ان کے اندر بھی آہستہ آہستہ منتقل ہونا شروع ہوجاتی ہے تو اس منافقت کی بنا پر وہ آپ سے بھی دور ہو جایئں گے اور دوسرے لوگوں سے بھی –

  • ہائی بلڈ پریشر خاموش قاتل اسکی علامات اور وجوہات کیا ہیں ؟

    ہائی بلڈ پریشر خاموش قاتل اسکی علامات اور وجوہات کیا ہیں ؟

    دل سے جسم کے دوسرے حصوں تک خون لے جانے والی شریانوں میں خون کا دباؤ بہت زیادہ بڑھ جائے اور دل کو خون پمپ کرنے میں زیا دہ طاقت استعمال کرنی پڑے تو دل کے مسلز کو زیادہ قوت سے پھیلنا اور سکڑنا پڑتا ہے تاکہ آکسی جنیٹڈ خون تمام جسم تک پہنچ سکے
    یہ نہایت خطرناک حالت ہوتی ہے اس میں دل کے مسلز کہ نقصان پہنچ سکتا ہے دل خون پمپ کرنا بند کر سکتا ہے اس حالت میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے نارمل بلڈ پریشر 80-120 سے کم ہوتا ہے 89-139 کے درمیان ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کی نشانی ہے 90-140 اور اس سے زیادہ ہائی بلڈ پریشر کہلاتا ہے

    عام طور پر ہائی بلڈ پریشر کی وجہ معلوم نہیں ہوتی پھر بھی بہت سارے ایسے عناصر ہیں جنہیں ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے سگریٹ نوشی شوگر بہت زیادہ موٹاپا نمک کا زیادہ استعمال جسمانی حرکات و سکنات کی کمی وٹامن ڈی کی کمی بہت زیادہ زہنی دباؤ مانع حمل ادویات گردوں کی بیماری اور تھائرائڈ مسائل کی وجہ سے

    اس کی کوئی علامات نہیں ہوتیں اسی لئے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے بعض اوقات ہائی بلڈ پریشر کے مریض میں درج ذیل علامات ہو سکتی ہیں سر میں درد غنودگی آنکھوں کے سامنے دھندلاہٹ دل کا متلانا چھاتی کا درد اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ہو فورا ڈاکٹر سے رابطہ کریں تھوڑی سی غفلت بڑی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے

  • سندھی مٹن تکہ ریسیپی

    سندھی مٹن تکہ ریسیپی

    اجزا:
    گوشت 1 کلو بغیر ہڈی
    گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
    دھنیا 3 چائے کے چمچ پسا ہوا
    تیل 1 کپ
    آلو 2عدد گول کٹی ہوئے
    دہی 2 کپ
    سرخ مرچ پسی ہوئی 3 چائے کے چمچ
    پپیتا کچا 4 چائے کے چمچ
    ٹماٹر 5 عدد کٹے ہوئے
    پیاز 2 عدد گول کٹی ہوئی

    ترکیب:
    گوشت کے چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر لیں پھر تمام مصالحے کو دہی میں اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 4 سے 5 گھنٹوں کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں پھر سٹکس میں گوشت اور سبزیوں کو پرو دیں اور تیل میں فرائی کریں بچا ہوا مصالحہ بھی ساتھ ڈالتے جایئں جب اچھی طرح فرائی ہو جائے تو اتار لیں مزیدار بیف تکہ بوٹی تیار ہے نان یا چاولوں کے ساتھ سرو کریں