Category: خواتین

  • بیف کڑاہی ریسیپی

    بیف کڑاہی ریسیپی

    اجزاء:
    بیف آدھا کلو
    سرخ مرچ پسی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    تیز پات 2عدد
    سفید زیرہ بھنا ہوا 1 چائے کا چمچ
    دہی پھینٹی ہوئی آدھی پیالی
    ہری مرچ 3عدد
    پیاز 2عدد پسی ہوئی
    آئل 1 پیالی
    ادرک 4 ٹکڑے لمبی لمبی کاٹی ہوئی
    ہلدی آدھا کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچ 2عدد
    لیموں 2عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک لہسن پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    کراہی میں گوشت پیاز ادرک لہسن اور نمک ڈال کر پانچ پیالی پانی ڈال دیں ہلکی آنچ پر گوشت گلنے دیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو دہی اور سارے مصالحے ڈال دیں ہلکی آنچ پر مصالحے کا پانی خشک ہو جائے تو آئل ڈال دیں اور ہلکا سا بھون لیں جب آئل اوپر آجائے تو سالن تیار ہے چولہے سے اتار لیںاور اوپرلیموں کا رس چھڑک دیں اور ادرک اور ہری مرچیں اوپر سجاوٹ کے لیے چھڑک دیں بیف کڑاہی تیار ہے

  • سپیائسی اور مزیدار بیف روسٹ ریسیپی

    سپیائسی اور مزیدار بیف روسٹ ریسیپی

    اجزاء:
    گائے کا گوشت 1 کلو ثابت ٹکڑا بغر چربی
    سفید سرکہ 1 چوتھائی پیالی
    ادرک کٹی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ
    لیموں دو عدد
    نمک حسب ذائقہ
    دہی آدھی پیالی
    تیل آدھی پیالی

    ترکیب:
    گوشت دھو کر صاف کر لیں پھر مصالحہ لگا کر کانٹے سے اچھی طرح گود لیں تا کہ مصالحہ اندر تک چلا جائے پھر گوشت کو دو گھنٹے کے لیے رکھ لیں ایک بڑی دیگچی یا کڑاہی میں مصالحہ لگا گوشت ڈال کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت پانی میں ڈوب جائے ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب پانی خشک ہونے لگے تو تیل ڈال دیں آنچ ہلکی ہی رہنے دیں آنچ ہلکی ہو گی اتنا ہی اچھا گلے گا اور مزیدار بھی ہو گا اسے تیار ہو نے میں 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے جب تیل اوپر آ جائے تو چولہے سے اتار دیں مزیدار روسٹ تیار ہے نان رائتے اور سلاد کے ساتھ کھائیں

  • مٹن اور بیف تکہ بوٹی مزیدار اور آسان ریسیپی

    مٹن اور بیف تکہ بوٹی مزیدار اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    مٹن یا بیف گوشت بغیر ہڈی 1 کلو چوکور ٹکڑے بنوا لیں
    گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچ
    ادرک 2 چائے کا چمچ
    گھی آدھا کپ
    لہسن پیسٹ 1 پوتھی
    دہی آدھا پاؤ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ حسب ذائقہ
    ہری مرچ باریک کٹی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
    سوکھا دھنیا پاؤڈر دو چمچ
    سفید زیرہ پاؤڈر دو چمچ

    ترکیب:
    گوشت کو چولہے پر ابلنے کے لیے رکھ دیں جب وہ نیم گلا ہو جائے تو اتار لیں سب پسے ہوئے مصالحوں کو دہی میں اچھی طرح مکس کر کے ابلا ہوا گوشت اس میں ڈال دیں 1 گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر ان ٹکڑوں کو سیخوں پر چڑھا کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینکیں اوپر سے چمچوں پر گھی ڈالتی جائیں جب اچھی طرخ سرخ ہو جائیں تو اتار لیں سلاد اور رائتے کے ساتھ کھائیں

  • مزیدار اور عمدہ شامی کباب ریسیپی

    مزیدار اور عمدہ شامی کباب ریسیپی

    اجزاء:
    بغیر ہڈی گوشت آدھا کلو
    آئل 1 کپ
    نمک حسب ذائقہ
    انڈے 2 عدد
    چنے کی دال آدھا کپ
    ثابت سرخ مرچ دو عدد
    پیاز 1عدد
    ہری مرچ 4 عدد
    ہرا دھنیا 3 چمچ
    لہسن 4 جوئے
    پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    گوشت اور دال کسی پتیلی میں ڈال کر اس میں نمک ثابت سرخ مرچ لہسن اور پسا ہوا گرم مصالحہ اور پانی ڈال دیں پانی اتنا ڈالیں کہ گوشت اور دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے جب دال اور گوشت گل جائے پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور اس کو گرینڈ کر لیں اگر گرائنڈر نہ ہو تو سل پر پیس لیں پھر اس میں انڈے پیاز سبز مرچ اور دھنیا باریک کاٹ کر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مصالحے کی چھوٹی چھوٹی گول ٹلیاں بنا لیں فرائی پین یا توے پر آئل گرم کرکے تل لیں شامی کباب تیار ہیں رائتہ یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں

  • مزیدار اور آسان افغانی کباب ریسیپی

    مزیدار اور آسان افغانی کباب ریسیپی

    اجزاء:
    قیمہ آدھا کلو
    ہری مرچ 4 عدد
    چنا 2 چائے کے چمچ
    ہرا دھنیا پتے 2 چائے کے چمچ
    خشخاش 2 کھانے کے چمچ
    ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1 چائے کے چمچ
    پیاز 2 عدد فرائی کئے ہوئے
    جمیکائی آل سپائسز گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچ
    بادام 8 سے 10 عدد
    لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    ناریل گرینڈ کیا ہوا 2 چائے کے چمچ
    دہی 2 چائے کے چمچ
    نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
    شملہ مرچ 2عدد
    ٹماٹر 2عدد

    ترکیب:
    تمام مصالحوں کو قیمے کے ساتھ چوپ کر لیں اور باؤل میں نکال کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں آدھے گھنٹے بعد چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور سلاخ پر پرو دیں درمیان میں شملہ مرچ اور ٹماٹر پرو دیں اور اس پر آئل برش کریں پھر باربی کیو کر لیں مزیدار افغانی کباب تیار ہیں چٹنی کو ساتھ سرو کریں

  • مزیدار چکن تکہ کباب ریسیپی

    مزیدار چکن تکہ کباب ریسیپی

    اجزاء:
    چکن بون لیس کیوبز 1کلو
    پانی 2 کپ
    پسی لال مرچ 3 چائے کے چمچ
    نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
    کٹا لہسن 3 چائے کے چمچ
    کٹی ادرک 2 چائے کے چمچ
    گرم مصالحہ 3 چائے کے چمچ
    تیل 3 سے 4 چائے کے چمچ
    لیموں کا رس 3 چائے کے چمچ
    لیموں 2عدد گارنش کے لیے
    پودینہ تھوڑا سا گارنش کے لیے

    ترکیب:
    پہلے چکن کے کیوبز میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کریں ایک باؤل میں تمام مصالحوں کو ڈال کر اچھی طرح ڈال کر مکس کریں اس کے بعد مکسچر کو چکن کیوبز پر لگا کر 3 گھنٹے تک رکھ دیں اب بوٹیوں کو سکیوررز پر لگا کرکوئلے پر سینک لیں یا فرائی پین میں فرائی کر لیں مزےدار چکن تکہ کباب تیار ہیں اس کو پیاز لیمون کے رس اور پودینے کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدارچکن کافتہ کباب ریسیپی

    مزیدارچکن کافتہ کباب ریسیپی

    اجزاء:
    چکن قیمہ 1 کلو
    پیاز 2 عدد چوپ کیا ہوا
    ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ چوپ کیا ہوا
    پودینہ 2کھانے کے چمچ چوپ کیا ہوا
    لہسن 10 جوئے فرائی کیا ہوا
    کالی مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
    پیپریکا پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    سفید زیرہ 2 کھانے کے چمچ
    گرم مصالحہ 2 کھانے کےچمچ
    کٹی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت
    ترکیب:
    اب چوپر میں چکن قیمہ ڈال کر اس میں تمام مصالحے ڈال کر چوپ کر لیں اور باؤل میں نکال کر اس کے گول گول کافتے بنائیے اور کوئی پینسل یا سیخ لے کر کافتے کے درمیان میں سے گزارئیے اور کافتے کو ہلکا سا لمبائی میں شیپ دے کر پنسل یا سیخ نکال لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے فرائی کر لیں اوون میں بھی بیک کر سکتے ہیں مزیدار کافتہ کباب تیارہیں

  • چکن سیخ کباب ریسیپی

    چکن سیخ کباب ریسیپی

    اجزاء:
    مرغی کا قیمہ آدھا کلو
    پیاز چوکور کٹی ہوئی ایک عدد
    سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    ادرک 1 ایک کھانے کا چمچ
    سرخ مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ہری مرچ 1 کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
    ہرا دھنیا 1 کھانے کا چمچ باریک کٹا ہوا
    چکن فیٹ 1 کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    تمام مصالحے قیمے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں پیاز مکس کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح نچوڑ لیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد 20 منٹ کے لیے رکھ دیں 20 منٹ بعد کباب بنا کر سیخ پر دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینکنا شروع کر دیں سینکنے کے دوران اس پر چکن چربی لگاتے جائیں جب کباب تیار ہو جائیں تو کھانے کے لیے چٹنی کے ساتھ سرو کریں-

  • مزیدار چکن نہاری ریسیپی

    مزیدار چکن نہاری ریسیپی

    اجزاء:
    چکن 1 کلو بڑی بوٹیاں
    پیاز 1عدد درمیانے سائز کی
    مرچ 3عدد
    نہاری مصالحہ آدھا پیکٹ
    تیل آدھا کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    کٹی ادرک 1 کھانے کا چمچ
    دہی 2 کھانے کےچمچ
    بھنا آٹا 2 کھانے کے چمچ
    یخنی کے لئے:
    چکن کی ہڈیاں آدھی مرغی کی
    بغیر چھلا لہسن 1 عدد
    بڑی الائچی 2 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    پسی سونٹھ 2 کھانے کے چمچ
    سونف آدھا چائے ک چمچ
    پانی 2 گلاس

    ترکیب:
    یخنی کے لیے پتیلی میں مرغی کی ہڈیاں ڈال کر اس میں بغیر چھلا لہسن الائچی نمک سونٹھ سونف اور پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب وہ اچھی طرح پک جائے تو اسے چھان لیں اب دیکچی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ہیاز ڈال کر براؤن کریں اور اس میں چکن ڈال کر پلکا سا بھون لیں جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں تمام مصالحے کٹی ادرک اور ہری مرچوں کے علاوہ ڈال کر 5 سے 10 منٹ بھونیں اس کے بعد یخنی ڈل دیں جب وہ پکنے لگے تو آٹے کو پانی میں گھول کر تھوڑا تھوڑا کر کے نہاری میں ڈالتے جایئں اور چمچہ ہلاتے رہیں پھر کٹی ادرک اور مرچیں ملا کر ڈھک دیں اور 10 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں جب تیل اوپر آجائے تو چولہے سےاتار لیں نہاری تیار ہے نان کے ساتھ سرو کریں ساتھ ادرک لیموں اور ہری مرچ رکھ دیں

  • بچوں کے لیے لذیذ پراٹھا ریسیپی

    بچوں کے لیے لذیذ پراٹھا ریسیپی

    اجزاء:
    گندم کا آٹا 150 گر1م
    گھی 80 گرام
    نمک ایک چٹکی

    ترکیب:
    آٹے میں نمک گھی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح گوند ھ لیں اور گھنٹے کے لئے رکھ دیں اس کے بعد تھوڑا سا آٹا لے کر اوپر تھوڑا سا گھی رکھیں پھر مزید اس کے اوپر آٹا رکھیں اسی طرح تین یا چار تہیں رکھ کر پیڑہ بنا لیں پھر اس پیڑے کو لمبائی کے رخ گولائی میں بیل کر دوسرا سرا ہاتھ پر رکھیں اور بل دے دے کر دوبارہ پیڑا بنالیں اس پیڑے کو بیل کر روٹی بنائیں اور توے پر ڈال دیں ایک طرف سے سرخ کر کے الٹائیں اور گھی لگا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب دونوں طرف سے اچھی طرح پک جائے تو توے پر سے اتار لیں مزیدار اور لذیذ پراتھا تیار ہے