Category: لاڑکانہ

  • میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، امن و امان کی بحالی کا مطالبہ

    میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، امن و امان کی بحالی کا مطالبہ

    میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، امن و امان کی بحالی کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس و انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں دعا چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک پیدل مارچ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا۔

    احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں، مذہبی جماعتوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں رائس مل ایسوسی ایشن، جماعت اسلامی، قومی عوامی تحریک، جی ڈی اے اور دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں۔

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا فوری نوٹس لے کر امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ بصورت دیگر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • میہڑ: گندے پانی میں گرنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    میہڑ: گندے پانی میں گرنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    میہڑ(باغی ٹی وی ،نامہ نگار منظورجوئیہ)میہڑ کے علاقے مخدوم بلاول کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 6 سالہ معصوم بچہ حسن عرف حسنین کھوسہ کھیل کے دوران پاؤں پھسلنے سے گندے پانی کے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ گلی میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ قریبی تالاب میں جا گرا جو عرصے سے گندے پانی سے بھرا ہوا تھا۔ بچے کو پانی سے نکالنے کی فوری کوشش کی گئی لیکن بدقسمتی سے وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔

    اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلیوں میں کھلے گندے پانی کے تالاب انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہیں جو بچوں کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود گندے پانی کی نکاسی کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    بچے کے اہل خانہ صدمے میں ہیں اور علاقے میں سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ معصوم حسن کی موت کے بعد اہلِ محلہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی۔

    مقامی شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر صفائی اور نکاسیِ آب کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو مزید حادثات کا خدشہ برقرار رہے گا۔

    یہ واقعہ میہڑ انتظامیہ کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور عوام نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گلیوں اور محلوں میں گندے پانی کے تالابوں کا خاتمہ ممکن ہو۔

  • غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی قتل

    غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی قتل

    لاڑکانہ: غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قمبر کے علاقے میں کار سوار افراد نے 18 سالہ لڑکی پر فائرنگ کردی نامعلوم ملزمان نے شاہ بخاری قبرستان میں فائرنگ کرکے 18 سالہ الماس برڑو کو قتل کیا اور فرار ہو گئےمقتولہ قمبر کی رہائشی اور پولیس اہل کار سفیر برڑو کی بیٹی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہےپولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    قبل ازیں سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں گرلز اسکول کے سامنے فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا گیا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کندھ کوٹ کشمور سے تفصیلات طلب کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے،وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ کرائم سین سے اکٹھی کی گئی شہادتوں کی بنیاد پر تفتیش کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری،بابراعظم کی ایک درجہ …

  • نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ، تحقیقات شروع

    نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ، تحقیقات شروع

    پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ کیا گیا ہے

    اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق کریکر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نثار کھوڑ و کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں نثار کھوڑو کے نظر محلہ روڈ پر واقع گھر میں کریکر پھینکا گیا تا ہم گھر کی دیواریں اونچی تھیں جس کی وجہ سے کریکر گھر کے اندر نہ جا سکا اور پھٹ گیا، کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،جس وقت گھر پر کریکر حملہ کیا گیا نثار کھوڑو گھر میں نہیں تھے،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    نثار کھوڑو کے گھر پر حملے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرلیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔پیپلز پارٹی ضلع قمبرشھدادکوٹ کے صدر حاجی قمرالدین گوپانگ ضلع جنرل سیکریٹری غلام محمد اسران اور ضلع انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر نیازچانڈیو کی طرف سے نثار احمد کھوڑو کی لاڑکانہ مین رہائشگاہ پر کریکر دھماکے کی مذمت کی گئی ہے

  • میہڑ: دبئی شادی ہال کی وراثت پر دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

    میہڑ: دبئی شادی ہال کی وراثت پر دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار، منظور علی جوئیہ) دبئی شادی ہال کی وراثت پر دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

    دبئی شادی ہال کی وراثت کے تنازع پر میہڑ کورٹ میں پیشی کے دوران مہیسر برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ کورٹ کے احاطے میں ہونے والے اس تصادم میں ڈنڈے اور اینٹیں چلنے سے نواب مہیسر، محبوب مہیسر، لیاقت مہیسر سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

    جھگڑے کے دوران کورٹ اور کچہری کا ماحول میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور پیشی پر موجود دیگر افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔

    پولیس کی بھاری نفری کو فوری طور پر طلب کر کے دونوں گروپوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ دار افراد کا تعین کیا جا سکے۔

  • میہڑ: انڈس ہائی وے پر مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر 2 افراد شدید زخمی

    میہڑ: انڈس ہائی وے پر مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر 2 افراد شدید زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگار منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے پر مسلح ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ اے سیکشن تھانہ کی حدود میں راج واہ نہر کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روڈ بلاک کر کے گاڑیوں کو روک لیا اور مسافروں سے لوٹ مار شروع کر دی۔

    لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غلام مصطفیٰ بروہی اور منظور بروہی شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • لاڑکانہ :پولیس کی  کوئٹہ میں کارروائی روپوش مطلوب ملزم گرفتار

    لاڑکانہ :پولیس کی کوئٹہ میں کارروائی روپوش مطلوب ملزم گرفتار

    لاڑکانہ (باغی ٹی وی) لاڑکانہ پولیس نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم شہباز ولد سکندر سیانچ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کرائم نمبر 64/2024 کے مقدمے میں دفعہ 324, 353, 148, 149 کے تحت مطلوب تھا اور لاڑکانہ پولیس کو کافی عرصے سے فرار تھا۔

    گرفتاری کے لیے پولیس کی کئی کوششوں کے بعد ملزم کے چچا برکت سیانچ نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں گمشدگی کا مقدمہ CP223/2024 دائر کیا تاکہ پولیس پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ تاہم لاڑکانہ پولیس نے جدید تکنیکی نظام کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے کامیاب کارروائی پر DSP رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، ایس ایچ او رتوڈیرو انسپکٹر عبدالغفور چھٹو اور آئی ٹی اسٹاف کو انعامات اور اعزازات دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

  • میہڑ میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

    میہڑ میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) شیعہ علماء کونسل کی کال پر شہید سید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    مظاہرین نے اسرائیل کی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو روکیں۔

    مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کر دیں اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

  • میہڑ: بدامنی کے خلاف بیوپاریوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ: بدامنی کے خلاف بیوپاریوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لوٹ مار اور ڈکیتیوں کے خلاف سبزی منڈی یونین کے بیوپاریوں نے اربیلو کلہوڑو، نثار میمن اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں لوٹ مار، ڈکیتیاں اور چوریاں روز کا معمول بن چکی ہیں، جبکہ پولیس عوام کے تحفظ کی ذمہ داری چھوڑ کر آرام کی نیند سو رہی ہے۔

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا فوری نوٹس لے کر امن و امان کی بحالی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • میہڑ:دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کا حملہ، 4 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

    میہڑ:دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کا حملہ، 4 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)اے سیکشن تھانہ کی حدود میں دیرینہ تنازعے کے باعث مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھوسہ برادری کے دو گروپ عدالت سے واپسی پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

    تفصیل کے مطابق اےسیکشن تھانہ کی حدود میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں گاؤں نثار کھوسہ کے مکین، محمد نواز کھوسو، مختیار کھوسو، امتیاز کھوسو اور محمد حسن کھوسو کو فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگیں، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دادوہسپتال ریفر کر دیا۔

    پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد 8 بتائی جارہی ہے، جن کے خلاف اے سیکشن تھانہ میہڑ میں ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

    پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔