Category: لودھراں

  • لودھراں : ولائتی شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بہاولپور روڈ پر تیز بارش کے باعث ولایتی شراب سے لوڈ ٹرک الٹ گیا

    ٹرک میں 20 ہزار کے قریب ولایتی شراب کی بوتلیں موجود ہیں

    ایکسائز آفیسزر، پولیس اور موٹر وے حکام موقع پر پہنچ گئے شراب راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی

    پولیس حکام کے مطابق شراب کے پرمٹ آرڈزر چیک کررہے ہیں، ایکسائز انسپکٹر راؤ تسلیم رضا

  • لودھراں : خطرناک حادثے میں 10 افراد شدید زخمی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان روڈ جلہ تھانہ کے قریب ٹرک کی ہائی ایس ویگن کو ٹکر

    حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 4 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 6 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • دنیاپور : سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر گرفتاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) سوشل میڈیا پر کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو ڈالنے والے دو نوجوان گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی دنیاپور پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او سٹی دنیاپور رئیس علی کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئےگرفتارکرلیا۔

    دونوں ملزمان سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ملزمان عامر اور محمد خان نے دوستوں کو متاثر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی ۔ترجمان پولیس

    عامر اور محمد خان گرفتار، کلاشنکوف بھی برآمد۔ترجمان پولیس

  • لودھراں : کار حادثے میں چار افراد شدید زخمی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا باہمنی والا کے قریب دولہے کی کار تیز رفتار کے باعث پل کی دیوار سے ٹکرا گئی

    تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دولہا دلہن سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 2 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دولہا دلہن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا –

  • لودھراں :گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5 شدید زخمی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی گستانی ڈانوراں میں گھر کی چھت گر گئی۔

    اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

    43 سالہ شخص ایم علی ولد شوکت علی موقع پرجاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے

    ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکے زخمیوں کو ملبے سے باہر نکال کر ہسپتال شفٹ کر دیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں

    واقعہ کمرے کی چھت کمزور اور خستہ حال ھونے کی وجہ سے پیش آیا۔

  • لودہراں : گاڑی خطرناک حادثے کا شکار

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سے دنیاپور جاتے ہوئے ڈپٹی DHO ہیلتھ ڈاکٹر منصور ریحان کی گاڑی کو حادثہ۔

    حادثہ پل گوپال کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور الحق شدید زخمی ہوگئے ابتدائی طبی امداد جاری ہے جبکہ حادثے میں کار بری طرح متاثر ہوئی ہے

  • دنیاپور : زیادتی کا ملزم بروقت گرفتار

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ جلہ آرائیں پولیس کی بروقت کارروائی،بچے سےبدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ جلہ آرائیں پولیس نے 13 سالہ اسد سے زیادتی کا ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم محمد رمضان نے بچے اسد کو ویران جگہ لے جا کر مکروہ فعل کا ارتکاب کیا۔

    ملزم محمد رمضان گرفتار،مقدمہ درج ،ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے ۔

    زیادتی کرنے والا درندہ کسی بھی رعائیت کا مستحق نہیں۔ڈی پی او ضلع لودہراں

  • کہروڑپکا : موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئے

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) حادثے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا کے نواحی علاقے ٹبی واڈاں روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہروڑپکا منتقل کر دیا –

  • لودہراں : حادثے میں حاضر سروس پولیس انسپکٹر جاں بحق

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیر محمد موٹر سائیکل پر پولیس لائن سے گھر جاتے ہوئے ملت ہسپتال کے سامنے حادثے کا شکار ہوئے جنکو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودہراں منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے.

    جاں بحق انسپکٹر کا تعلق دنیاپور کے نواحی علاقے 33 ایم سے تھا

  • لودہراں : یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اہم اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت پر 5فروری کشمیریوں سے یوم یکجہتی کے طور پر منانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ کی زیر صدارت ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر ہومین ریسورس اشرف صالح سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کو اُجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 5فروری کوضلع کونسل کے صدیق خان کانجو ہال میں کشمیریوں کے حقوق پرایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا اورانسانی ہاتھوں نے زنجیر بنا کشمیربہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام جوش وجذبے سے منائیں اور کشمیریوں کے حق استصواب رائے کو اُجاگر کریں۔