Category: پاکستان

  • کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مظفرگڑھ میں سیاستدان،وکلاء،انتظامیہ،تاجر سب سراپا احتجاج

    مظفرگڑھ میں بھی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اورریلی نکالی گئی۔ریلی میں سیاہ پرچم اٹھائے ہزاروں افرد نے شرکت کی اور بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.بھارتی یوم آزادی کے حوالے سے مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ،تاجروں،وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی.ریلی کی قیادت مشیروزیراعلی پنجاب سردار عبد الحئی دستی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کی.ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی جانے والی ریلی مظفرگڑھ پریس کلب پہنچی جہاں شرکاء نے بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کیاور مودی کت پوسٹر پر جوتیاں برسانے کے بعد اسے نذر آتش کیا.ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت ناقابل برداشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی خاموشی تشویشناک ہے.مقررین نے عالمی برادری سے بھارت پردباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ان کا کہناتھا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرائے اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لائے.

  • مسئلہ کشمیر کو 50 سال بعد سلامتی کونسل میں اٹھانا پاکستان کی بڑی سفارتی و سیاسی کامیابی، شہریار خان آفریدی

    مسئلہ کشمیر کو 50 سال بعد سلامتی کونسل میں اٹھانا پاکستان کی بڑی سفارتی و سیاسی کامیابی، شہریار خان آفریدی

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں (آج) جمعہ کو مسئلہ کشمیر پر بحث شروع ہو رہی ہے، مسئلہ کشمیر کو 50 سال بعد سلامتی کونسل میں اٹھانا پاکستان کی بڑی سفارتی و سیاسی کامیابی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ امر ثابت کرتا ہے کہ اگر لگن سچی ہو اور قیادت مخلص ہو تو دشمن کو مشکل محاذ پر بھی شکست دی جا سکتی ہے۔ یہ جنگ جیتنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام پاکستانی باہم اتفاق و اتحاد کامظاہرہ کریں اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جنگ جیتی جا سکے۔

  • بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے آل پاکستان انجمن تاجران کی ریلی

    بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے آل پاکستان انجمن تاجران کی ریلی

    اسلام آباد/لاہور۔ 15 اگست (اے پی پی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشر ف بھٹی کی قیادت میں تاجروں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے مال روڈ پر نکالی گئی جس میں تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔ انار کلی سمیت دیگر بازاروں اور کاروباری مراکز میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بینرز آویزاں کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اشرف بھٹی کی قیادت میں تاجر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھار ت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر اشرف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے اپنے یوم آزادی کے دن کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر کشمیریوں سے اپنے خون کا رشتہ ثابت کر دیا ہے، پاکستانی قوم اور تاجر برادری کشمیریوں کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کیلئے بازاوں اور تجارتی مراکز میں بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں اور اس کیلئے باضابطہ مہم بھی چلائی جائے گی۔ پوری قوم کو چاہئے کہ وہ کسی بھی طریقے سے پاکستان پہنچنے والی بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے کشمیریوں سے اپنے مضبوط رشتے کو ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بربریت کے خلاف دوطرفہ تجارت بند کرنے سے آگے بڑھ کر بھی اگرکوئی اقدام اٹھانا پڑے تو پاکستانی قوم اور تاجر اس کیلئے تیار ہیں اور ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے غلط فیصلہ سے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو ایک نیا جذبہ اور ولولہ ملا ہے اور اب کشمیر کی آزادی زیادہ دور نہیں اور بھارت کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • بھارتی یوم سیاہ، کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ، مودی کا پتلا نذر آتش

    بھارتی یوم سیاہ، کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ، مودی کا پتلا نذر آتش

    بھارتی یوم سیاہ کے حوالہ سے کراچی میں پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ شروع ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہاہے، اسی سلسلہ میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں، اس موقع پر شرکاء کی جانب سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف زبردست نعرے بازی کی جارہی ہے،

    مظاہرہ کے دوران بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلا بھی نذرآتش کیا گیا، پریس کلب کےباہرکشمیری عوام سےاظہاریکجہتی کےلئےعوام کی بڑی تعدادموجود ہے، احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کابچہ بچہ کشمیری بھائی،بہنوں کےساتھ ہے،

  • بھارت کی مزموم سازش  پرکشمیریوں کے دلوں میں صرف  پاکستان،  چوہدری فواد حسین

    بھارت کی مزموم سازش پرکشمیریوں کے دلوں میں صرف پاکستان، چوہدری فواد حسین

    کوپن ہیگن/اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائینس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم کرنے کی مزموم سازش تو کر رہا ہے مگر کشمیریوں کے دلوں میں صرف پاکستان ہی بستا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کوپن ہیگن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کے علاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنے کی مزموم سازش کر رہا ہے مگر کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہی بستا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے تحریک آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1937ء میں کانگریس کے متعصبانہ طرزحکومت نے سرسید احمد خان کے دو قومی نظریئے کو سچ ثابت کر دیا تھا۔ قائداعظم محمد علی جناح جو ہندومسلم اتحاد کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے بھی سر سید احمد خان اور علامہ اقبال کے نظریات کی صداقت تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی تحریک آزادی کی قیادت کا بیڑا اٹھایا اور پاکستان کے قیام کو مسلمانوں کی مذہبی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے ناگزیرسمجھتے ہوئے بھرپور سیاسی اور قانونی جنگ کے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر دھواں دار اور جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن کے لئے دو دہائیوں سے بر سرپیکار ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حلف اٹھاتے ہی بھارت کو امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے، پاکستان دو قدم بڑھائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے خطہ میں امن کی خاطر افغان طالبان کو امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات پر آمادہ کرکے امن پسندی کا ثبوت دیا۔ پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے کونکہ پاکستان خطہ میں امن چاہتا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی کوششوں کے باوجود ہر روز پاک فوج کے جوان اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں۔ ہمارے جہلم اور چکوال کے اضلاع کا کوئی ایسا قبرستان نہیں جہاں شہدا مدفون نہ ہوں، ہمارا کوئی بھی گاؤں ایسا نہیں ہے جہاں غازی رہایش پذیر نہ ہوں۔ فواد حسین چوہدری نے مزید کہا کہ ہم اس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جو ہم نے کشمیر کے لئے بہایا ہے۔ اگر بھارت کا کوئی سورما یا کوئی سیاستدان یہ سوچ رہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر کوئی سودے بازی کرے گا تو وہ محض احمقوں کی جنت میں رہ رہا ہے۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ کے امکانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کے لئے بھارت سے تین جنگیں لڑ چکے ہیں اور ہم چوتھی جنگ لڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہوگا۔

    فواد حسین چوہدری نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا موازنہ افغان جنگ سے نہ کیا جائے کیونکہ اگر پاکستان اور بھارت کی جنگ ہوئی تو اس کی شدت اور حدت کوپن ہیگن سے لیکر لندن تک، لندن سے لے کر واشنگٹن تک اور ریاض سے لے کر تہران تک محسوس کی جائے گی۔ فواد چوہدری نے مودی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور مودی آگ سے کھیل رہے ہیں اور وہ خود ہی اس آگ میں جل جائیں گے۔ کشمیری قیادت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی جیسے کشمیری رہنماء جو پاکستان کے موقف کے مخالف تھے، آج اپنے نظریہ پر نادم ہیں اور آج پاکستان کے موقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔ آج کشمیر میں کوئی بھی ہندوستان کا نام لینے کو تیار نہیں ہے۔ تقریب میں ڈنمارک میں تعینات پاکستانی سفیر ذوالفقار بخاری نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں شرکت پر ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف کی قیادت نے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا والہانہ استقبال کیا۔

  • سلامتی کونسل(اقوام متحدہ)  کا آئندہ اجلاس سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی،  بھارت سخت تشویش میں مبتلا ، مخدوم شاہ محمود قریشی

    سلامتی کونسل(اقوام متحدہ) کا آئندہ اجلاس سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت سخت تشویش میں مبتلا ، مخدوم شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جموں کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ اجلاس کو سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے بھارت سخت تشویش میں مبتلا ہو چکا ہے۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نسل پرستانہ پا لیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیائی خطے کے امن وسلامتی کو سنگین خطرات در پیش ہیں۔ انہوں نے کا کہ (آج) جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہوگا۔ جس میں 15رکنی سلامتی کونسل بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی درخواست پر غور کرے گی۔ بھارتی حکومت نے متنازعہ علاقہ کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا ہے جس سے جنوبی ایشیاء کے دو ہمسایہ ممالک میں حالات کی کشیدگی کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے اجلاس کیلئے گزشتہ پیر کو مطالبہ کیا تھا جب اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وزارت خارجہ کی جانب سے لکھا گیا خط سلامتی کو نسل کی صدر کوپیش کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں ہے اور اس کے لیے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور پرامن حل کیلئے جدوجہد بھی کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے تاہم بین الاقوامی برادری کے ایک بڑا حصہ کشمیریوں کی نسل کشی کی نریندر مودی کی سوچ کی حقیقت سے آگاہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پوری مقبوضہ وادی جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں پر اطلاعات تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم امہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب دیکھ رہی ہے تاکہ وہ آگے بڑھے اور معصوم کشمیریوں کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج پوری طرح مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔

  • حجاج کرام کا ایئرپورٹس پر کیا جائے گا شاندار استقبال، واپسی کب شروع ہو گی؟ وزارت مذہبی امور نے بتا دیا

    حجاج کرام کا ایئرپورٹس پر کیا جائے گا شاندار استقبال، واپسی کب شروع ہو گی؟ وزارت مذہبی امور نے بتا دیا

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستانی حجاج کی وطن واپسی 17اگست سےہوگی، حجاج کرام کی وطن واپسی کیلیے فلائٹ آپریشن 17 اگست سے شروع ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ 200 سےزائدحجاج کرام کولیکرپہلی حج پرواز 17 اگست کو کراچی پہنچے گی، سعودی ایئرلائن کی پرواز حجاج کوہفتہ کی دوپہرجدہ سے کراچی لیکر پہنچے گی، وطن واپسی پر حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا،

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ لاہورایئرپورٹ پرحجاج کرام کی واپسی کےخصوصی انتظامات ہونگے، واضح رہے کہ امسال حج کے حوالہ سے حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے جس پر حجاج کرام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،

  • بھارت کی اجتماعیت (جمہوریت) اور سیکولرازم کا پردہ فاش ہو گیا ،,  شیریں مزاری

    بھارت کی اجتماعیت (جمہوریت) اور سیکولرازم کا پردہ فاش ہو گیا ،, شیریں مزاری

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج بھارت کی اجتماعیت (جمہوریت) اور سیکولرازم کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ جمعرات کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی کی بدمعاش حکومت کے اقدامات سے پوری دنیا کے سامنے بھارت کا قاتل اور بے غیرت چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ دنیا کب سمجھے گی کہ بر وقت اقدامات سے ایک اور نسل کشی کو روکا جا سکتا ہے؟۔

  • بھارتی سوچ جمہوریت اور انسانیت کی نفی، اسد عمر

    بھارتی سوچ جمہوریت اور انسانیت کی نفی، اسد عمر

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آج کا سیاہ دن بھارتی حکمرانوں کی اس سیاہ سوچ کے خلاف احتجاج ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ بھارتی سوچ جمہوریت اور انسانیت کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس سیاہ سوچ کا انجام بھی سیاہ ہو گا۔

  • لودھراں : پولیس نے بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی لودھراں پولیس کو جالپور موڑ سے 5/6 سالہ بچی ملی جس کو فوراً حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا. بچی نے اپنا نام ثانیہ بتایا. بچی کے والدین کے لئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بچی کے والدین کی تلاش شروع کر دی گئی اور پولیس کی محنت اور کوشش سے بچی کے والدین کی تلاش ایک گھنٹے میں کر لی گئی اور بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا. والدین نے سٹی پولیس لودہراں کا بہت شکریہ ادا کیا اور لوگوں نے سٹی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا.