شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شرقپور روڈ پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما چوہدری سجادحیدر ورک ہلاک ہو گئے، مقتول سابق جنرل سیکرٹری پی آئی آصف ورک کا بہنوئی اور انٹیلی جنس انسپکٹر ظہیر ورک کابھائی تھا
آمدہ تفصیلات کے مطابق مقتول اپنے گاوں سے شہر آرہا تھا کہ مخالفین کی فائرنگ کا شکار ہوگیا۔جبکہ
پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا
Category: شیخوپورہ

پی ٹی آئی راہنما مخالفین کے فائرنگ سے جاں بحق
شیخوپورہ بائی پاس پر تیز رفتار کار الٹنے سے 4 افراد زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) فیصل آباد روڈ بائی پاس نزد نئی سبزی منڈی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی-
حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت شوہر اور بیوی زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو گاڑی سے نکال کر3 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 1 زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
اطلاع کے مطابق تیز رفتار کارمیں سوارمسافر ننکانہ صاحب سے رحمت کالونی شیخوپورہ کی طرف جا رہے تھے کہ بائی پاس سبزی منڈی کے پاس کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے کار میں سوار محمد عرفان ولد رحمت 30 سال، سمیرا کوثر زوجہ عرفان 35سال،رحمان ولد عرفان 4سال اور لائبہ دختر عرفان 7سال زخمی ہو گئے- زخمیوں میں لائبہ کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی-
تیز رفتار پک اپ کی رکشے کو ٹکر 6 افراد زخمی
مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) سٹی کیفے لاہور روڑ مریدکے پر تیز رفتار پک اپ وین نے عقب سے رکشہ کو ٹکر مار دی-حادثے میں رکشہ پر سوار 6 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مریدکے منتقل کر دیا- زخمیوں میں محمد نزر70 سال، عظمی بی بی 22 سال، منور بی بی 60 سال، ساجد علی40 سال، فلک شیر12 سال اور نیہا شبیر05 سال شامل ہیں
شیخوپورہ میں ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں
(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں ڈاکو چست پولیس انتہائی سست ہو گئی۔ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی چار وارداتیں۔شہری دن دیہاڑے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق کھوکھر ٹاون میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو بریڈ بنانے والے کمپنی کے سیل مین سے ڈیڑھ لاکھ چھین کر فرار۔ دوسری طرف شامی روڑ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے کار سوار فیملی سے 11 تولہ زیورات 70 ہزار نقدی چھین کر راہ فرار اختیار کی۔ تیسری طرف طارق روڑ پر ڈاکوں نے موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
جبکہ چوتھی جانب جوئیانوالہ موڑ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو فیکٹری مزدور سے تنخواہ کی رقم چھین کر فرار ہوگئے شہریوں کا کہنا تھا کہ دن دیہاڑے شہریوں کا لٹنا پولیس لئے شرم کی بات ہے
مریدکے پولیس نے زیرہلی شراب برآمد کر لی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) مریدکے سٹی پولیس کا آبادی ‘حدوکی’ میں سرچ آپریشن تین خطرناک اشتہاری ڈکیت گرفتار پچاس بوتل زہریلی شراب دو پسٹل برآمد تفصیلات کے مطابق شراب عید پر لاہور سپلائی کی جانی تھی
ڈی ایس پی مریدکے محمد یعقوب اعوان نے ایس ایچ او غلام حسین بھٹی کے ہمراہ پکڑے گئے ملزموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پکڑے گئے ملزموں میں اویس بٹ نامی اشتہاری ڈکیت ملزم نے چند روز قبل پیراں منڈی بازار میں ایک گولی ٹافی دکان لوٹی تھی جسکی سی سی ٹی وی فوٹج میں ملزم کی نشاندہی ہوئی ملزموں نے کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ شراب کشید کرکے تیار تھی جو لاہور عید پر سپلائی کی جانی تھی دیسی شراب کئی جانوں کی موت کا سبب بن سکتی تھی خفیہ اطلاع تھی کہ ملزم آبادی حدوکی میں کرایہ کے مکان میں روپوش ہیں گھر گھر تلاشی پر ملزم پکڑے گئے ملزموں کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور کامیاب کاروائی پر ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے سٹی پولیس کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیا ہےچلتی بس میں لگی آگ، مسافر محفوظ، بس خاکستر
شرقپور شریف(نمائندہ باغی ٹی وی) آمدہ اطلاع کے مطابق ڈائیوو کمپنی کی بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی شرقپور کے نزدیک اچانک کسی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی.بس میں 8 مسافر سفر کر رہے تھے. وہ تمام محفوظ رہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. ریسکیو شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا.
ضلعی انتظامیہ کا رمضان بازار اور سبزی و پھل منڈی کا دورہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری,ڈی پی او,صلاح الدین غازی اور اے سی جی لاہور ڈویژن انعم زید کا عید بازاروں اور غلہ منڈی کا دورہ. غلہ منڈی میں ہونیوالی نیلامی کی مانیٹرنگ کی.
اس موقع پر عید بازاروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا
طارق محمود بخاری کا کہنا تھا کہ عید بازاروں میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور عید بازاروں میں میں مختلف اشیاخورونوش پر سبسڈی دی گئی ہے
ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں امن وامان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے
ہیلمٹ پوش ڈاکو گینگ گرفتار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے ہیلمٹ پوش گینگ گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ اےڈویژن سید ظہیر عالم شاہ نے ہیلمٹ ڈال کر واردتیں کرنے والا افتخار عرف کاکا کو گرفتار کر لیا۔ عید کے نزدیک آتے ہی ڈکیت گینگ نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز سے محروم کیا تھا. دوران تفتیش ڈکیت گینگ نے متعدد ڈکیتوں کا اعتراف بھی کر لیا
افتخار عرف کاکا شیخوپورہ اور دوسرے اضلاع کے22 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کاکا کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
ہیلمٹ پوش ڈاکووں کو پکڑنے کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے دوران ناکہ بندی گرفتار کیا.
عید پر عوام کی خوشیاں اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔کرائے دار کے ہاتھوں دکان مالک زخمی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
نواں کوٹ میں کرائے دار کے ہاتھوں دوکان مالک زخمی، تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی کے علاقہ نواں کوٹ میں دکان مالک عبدالجبار ولد جمال قوم ملک نے اپنی دکان اشرف نامی آدمی کو کرائے پر دے رکھی تھی. دوکان کا کرایہ وصول کرتے وقت مالک دکان اور کرائے دار میں تلخی ہئوئی تو کرائے دار محمد اشرف نے اپنے مالک دکان کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا. جسے شیخوپورہ ہسپتال لے جایا گیا. جہاں سے سیریس حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا..بھکھی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہےگرین پنجاب ایک دھوکہ یا نقلی نعرہ
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں الٹی گنگا بہتی واضح طور پر دیکھی جا سکتی کے
حکومت گرین پاکستان مہم چلا رہی ہے جبکہ شیخوپورہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون سے درخت کاٹے جا رہے ہیںکیا کوئی درخت کاٹنے والوں سے پوچھے گا کہ کس کی اجازت سے یہ درخت کاٹے گئے؟ شاید کسی کے پاس فرصت ہی نہیں
موسم کی شدتیں جوں جوں بڑھتی جا رہی ہیں ہمارے تیور بھی توں توں بدلتے جا رہے ہیں درخت جو گرمی کی شدت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں شیخوپورہ میں انہی کی کٹائی دھڑلے سے جاری ہے اس پر مستزاد یہ کہ کوئی روکنے والی بھی نہیں
کیا یہ درخت متعلقہ سرکاری محکمہ کی اجازت سے کاٹے گئے یا یہ کٹائی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، عوام بہرحال جاننا چاہ رہی ہے
