چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا چودھری پرویز الہیٰ نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں مبینہ حملے کے بعد پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی، جس کے بعد پولیس نے چودھری پرویز الہیٰ کو بلا لیا ہے، تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ اپنا میڈیکل کروانے کے لئے تشریف لائیں تا کہ کاروائی آگے بڑھائی جا سکے قبل ازیں گزشتہ شب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ کا متفقہ امیدوار ہوں وزیراعلی کے الیکشن کے دوران سول کپڑوں میں پولیس ملازمین ایوان میں داخل ہوئے، پولیس ملازمین نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اراکین کو دھکے مارے، حمزہ شہباز نے اپنے ایم پی ایز کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو جان سے مار دو،آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس پی عمران اور ایس پی مستنصر، ایس ایچ او فاروق سمیت 2 سے تین … چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں