چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سیٹ جیتنے کے بعد سابق صدر آصف زردری نے رابطے شروع کر دیئے ہیں آصف زرداری نے سردار عمر گورگیج کو ٹیلیفون کیا،اورچیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق گفتگوکی گئی،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت کی جیت ہے ،جمہوریت بہترین انتقام ہے،اب آگے کی حکمت عملی پر کام کرنا ہے، سابق وفاقی وزیر عمر گورگیج کا کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے، واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج سے سینیٹ انتخابات سے قبل بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا آصف زرداری نے سردار عمر گورگیج کو سینیٹ الیکشن سے متعلق بلوچستان میں جوڑ توڑ کا ٹاسک دیا تھا قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک سے رابطہ کیا ہے آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ، … چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک پڑھنا جاری رکھیں