چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ نے لداخ کا دورہ کیا ہے لداخ میں چین اور بھارت کے مابین کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،اسی دوران بھارتی آرمی چیف نے لداخ کا دورہ کیا،انہوں نے لداخ میں بھارتی فوج کی تیاریوں کا جازہ لیا،آرمی چیف کے دورے سے قبل بھارتی وزیر دفاع نے بھی مشرقی لداخ کا دورہ کیا تھا. مشرقی لداخ میں ایکچوؤل لائن آف کنٹرول (ایل اے سی) پر چین کیساتھ چار مہینے سے کشیدگی جاری تھی، پچھلے ہفتے ایک بار پھراس کشیدگی میں اضافہ ہواہے، باغی ٹی وی کو ملنے والے بھارتی فوجی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ آج صبح لداخ پہنچے جہاں انہوں نے سینئر افسروں کے ساتھ فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ۔ انہوں نے حالات سے نمٹنے کیلئے فوج کی تیاریوں اور مستقبل کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا . بھارتی فوجی سربراہ نے اگلے مقام کے گراؤنڈ زیروپر کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی۔ فوج کے سربراہ نے لیہ کے اپنے دورے کے دوران گراؤنڈصورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل منوج نریوانے نے اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد … چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت پڑھنا جاری رکھیں