چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک بار پھر بھارت کو برا دھچکا دے دیا ہے،چین نے لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ دہرا دیا۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ چین نے کبھی ارونا چل پردیش کو تسلیم نہیں کیا۔ اروناچل پردیشن در اصل تبت کا جنوبی حصہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے چند روز قبل پانچ بھارتی شہریوں کی گمشدگی پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ چار سے پانچ ماہ کے دوران چین اور بھارت کے درمیان زبردست کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک بار دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے آئیں جس کے بعد پیپلز لبریشن آرمی نے حریف بھارتی فوج کے 20 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی ایک کارروائی کے دوران تبت کے مقام چین کی فوج نے بھارت فوج کا کمانڈر کو ہلاک کر دیا تھا جس کی تصدیق بی جے پی کے مقامی سیاستدان نے بھی کی تھی۔ اس سے قبل چین نے بھارتی وفد سے ملاقات سے کے بعد ایک سخت بیان میں کہا کہ لداخ میں سرحدی کشیدگی کے … چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا پڑھنا جاری رکھیں