ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عہدے کا چارج لے لیا وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلی ٰافسران نے وزیر اطلاعات و نشریات کا پرتپاک خیرمقدم کیا انہیں وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ،مریم اورنگزیب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ہائوسز، تنظیموں اور صحافتی برادری کی بہبود کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائیں گے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات کا کردار اہمیت کا حامل ہے،ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے پی ٹی وی اور اے پی پی سمیت وزارت کے تمام اہم اداروں پر اس وقت ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں عوام کو درست معلومات کی فراہمی کیلئے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،وزارت اطلاعات کے عوام کو مستند معلومات اور خبروں کی فراہمی میں اہم کردار کو فراموش نہیں … ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات پڑھنا جاری رکھیں