ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں یاسر نواز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھ کر ارطغرل ہوتے جارہے ہیں۔ با غی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز نے گزشتہ روز اپنی اوراہلیہ ندا یاسرکی شادی کی 18ویں سالگر ہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی ندا یاسر کے ہمراہ ایک لائیو سیشن کیا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے- لائیو سیشن کے دوران ندا نے کہا کہ ہم اس لائیوسیشن کے ذریعے اُن تمام جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہیں جو ہماری صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ https://www.instagram.com/tv/CA7s-CgA3_P/?igshid=1pp3sqdq8tf26 یاسر نے کہا اللہ کے کرم سے ہم تینوں ٹھیک ہیں ہم 13 دنوں تینوں آئسولیٹ ہیں اور ٹھیک ہیں- یاسر نواز نے کہا کہ ہمیں سال 2020 ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ اس سال ہماری شادی کو 18 سال مکمل ہوگئے ہیں اور ہم کورونا کی وجہ سے 13 دن سے ایک ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔ یاسر نواز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سب سے کمال کی بات یہ ہے کہ ان 13دنوں میں ندا نے مجھ سے کوئی لڑائی نہیں کی میں تو ویسے بھی … ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں یاسر نواز پڑھنا جاری رکھیں