فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اگر فضائی حدود بند کرنے کافیصلہ ہوگا تو آگاہ کریں گے، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا،پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں،وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز اٹھا رہے ہیں ،پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،وزیراعظم نے ہر جمعہ کوکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےعزم کااظہار کیا،مسئلہ کشمیر پر ہر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات ہوگی، وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں!،کابینہ میں بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن ان باتوں کا باہر میڈیا میں آنا درست نہیں ۔ کابینہ میں بھی کچھ ہاکس موجود ہیں . واضح رہے کہ فروری کےبعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود ماہ اگست میں استعمال کی ہے، کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ایئر انڈیا ون پاکستانی فضائی حدود سے گزرا ہے، ایئرانڈیاون نے لاہور کی فضائی حدود سے … فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں