پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قومی جذبہ ملکی دفاع کے لیےبہت ضروری ہے، ہم فوج میں شہادت کا جذبہ لےکرآتے ہیں، ہمیں اپنےادارے پربہت فخرہے. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق شہداء کے خاندان کا خیال رکھتی ہے،شہدا کے خاندان کا ہرممکن خیال رکھاجاتا ہے،جوان شہید کے خاندان کا افسرشہید کے خاندان سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے، شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہادت کاجذبہ صرف فورسزتک محدود نہیں ہے،بدقسمتی سے دنیا نےکشمیرکے مسئلے پرزیادہ توجہ نہیں دی،پاکستان جیساکوئی ملک،عوام اور افواج نہیں ہیں، 81ہزار سے زائد ہیروزغازی بھی ہیں اورشہید بھی، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دیں، میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ 6 ستمبرکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں ہوگی، زندہ قومیں اپنے شہدا کوہمیشہ یادرکھتی ہیں،قوم سے گزارش ہے کہ شہید کے گھرضرورجائیں، ہم سال میں ایک دن شہدا کےگھرنہیں جائیں گے تویہ ہماری ناکامی ہے،پاک … پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج پڑھنا جاری رکھیں