پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

0
117

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قومی جذبہ ملکی دفاع کے لیےبہت ضروری ہے، ہم فوج میں شہادت کا جذبہ لےکرآتے ہیں، ہمیں اپنےادارے پربہت فخرہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق شہداء کے خاندان کا خیال رکھتی ہے،شہدا کے خاندان کا ہرممکن خیال رکھاجاتا ہے،جوان شہید کے خاندان کا افسرشہید کے خاندان سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے، شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہادت کاجذبہ صرف فورسزتک محدود نہیں ہے،بدقسمتی سے دنیا نےکشمیرکے مسئلے پرزیادہ توجہ نہیں دی،پاکستان جیساکوئی ملک،عوام اور افواج نہیں ہیں، 81ہزار سے زائد ہیروزغازی بھی ہیں اورشہید بھی، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دیں،

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ 6 ستمبرکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں ہوگی، زندہ قومیں اپنے شہدا کوہمیشہ یادرکھتی ہیں،قوم سے گزارش ہے کہ شہید کے گھرضرورجائیں، ہم سال میں ایک دن شہدا کےگھرنہیں جائیں گے تویہ ہماری ناکامی ہے،پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیرکی وجہ سے فوج 72 سال سےحالت جنگ میں ہے، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنگ جاری رہے گی، مودی کی وجہ سےکشمیرعالمی مسئلہ بن گیا ہے، 27فروری کےبعد سے روزانہ ایل اوسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے، لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کاتبادلہ جاری ہے، کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جا رہا ہے،بھارتی فورسزشہری آبادیوں کوزیادہ ترنشانہ بناتی ہیں،ہمارے جذبے میں کبھی کمی نہیں آئے گی،

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ جہاں بھی جاتے ہیں پاک فوج کی تعریف ہوتی ہے، آرمی چیف کہتے ہیں انہیں یہ سن کرفخرمحسوس ہوتاہے.

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائےگا ، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جائےگا ،مرکزی تقریب جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوگی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے، نیول اورپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریبات ہوں گی..

6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب اس بار شام کے بجائے دن کو ہوگی جس میں صرف شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں س موقع پر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جبکہ مختلف شہروں میں ائیر شوز بھی ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا ،آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی .

Leave a reply