کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

0
74

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشمیر کے لئے کوئی بھی قدم اور کسی بھی حد تک جائیں گے ، آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کوشش کی مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یواین قرارداد کےمطابق حل ہو،بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تیز ہوگئیں،مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،بھارت کےاپوزیشن لیڈرکوبھی مقبوضہ کشمیرکا دورہ نہیں کرنے دیا گیا ،تکالیف کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ چاہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکلے،کشمیربین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت کے بھیجےگئےجہاز کا کیا حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 50سال بات ہوئی، وزیراعظم نے 13 اور وزیر خارجہ نے 36 ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ، قومی سطح پر حکومت نے ایک کشمیر کمیٹی بنائی ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا اور پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طریقے سے دنیا کو دکھا رہے ہیں آپ کا رول بہت اہم ہے، اسی طرح آگے جاری رہنا چاہئے

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے اقدامات کے واپسی چاہتے ہیں، کشمیریوں کے حق خود اداریت کے حصول کی جدودجہد ہے، کشمیر کا حل ہمارا قومی مفاد ہے، مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظر میں مودی حکومت کوشش کرے گی کہ وہاں ظلم بڑھائے او پھر وہ ایسا کام کرے کہ کشمیر کی تحریک کو دہشت گردی قرار دیا جائے، کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے ،اگر ایسا کچھ ہوا تو پاکستان بھر پور جواب دے گا، پاکستان کے عوام کسی بھی حالات کے لئے تیار ہیں،

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بہادر کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستانی ان کے ساتھ ہیں، ہمیں آپ کی موجودہ مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں اپنے رب سے امید ہے کہ جائز حق خودارادیت حاصل کر کے رہیں گے اب اس کا وقت آن پہنچا ہے،

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

آزادی کی جدوجہد لمبی ہوتی ہے، کشمیر کے لئے بھی خواہ ہمیں جتنی جدوجہد کرنی پڑے کریں گے اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی ،کسی بھی ملک کی افواج سلامتی اور خود مختاری کی محافظ ہوتی ہیں، کشمیر ہماری شہہ رگ ہے ،اس کے لئے ہم کوئی بھی قدم اور کسی بھی حد تک جائیں گے خواہ ہمیں اس کی کوئی بھی قیمت دینی پڑئ،

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی ایسے لگا جیسے وہ امریکی صدر کے ساتھ بیٹھا ہو، امریکی صدر منہ پر بات کرتے ہیں، یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، آپ مایوسی کی بات کرتے ہیں، کشمیر ہمیں جان سے بھی قریب ہے

Leave a reply