بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت میں ہٹلر کی پیروکار مودی کی حکومت ہے، مودی خطے میں جنگ کا بیج بو رہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی‌آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی بھی ملک کے حالات ،انوائرمنٹ کا ملکی سلامتی پر گہرا اثر ہوتا ہے، انوائر منٹ کے دو پہلو ہیں ایک خطے کی اور ایک ڈومیسٹک، ہمارے خطے کی اہمیت پر بات ہو چکی، خطے میں ورڈز پاور کے اکنامک ٹرسٹ ہیں، کچھ بھی ہو جائے جغرافیائی لوکیشن پاکستان کو متاثر یا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہمارے ایسٹ میں اںڈیا بڑی آبادی والا ملک ہے وہاں آج ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے.

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے شمال میں ابھرتی ہوئی عالمی قوت چائنہ ہے جس کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات ہیں، سی پیک اس خطے کا اہم منصوبہ پاکستان سے چل رہا ہے، چائنہ اور انڈیا کے مسائل مگر اکنامک ریلیشن بھی ہے، اکنامک دونوں کے جوائںٹ ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پچھلے چالیس سالوں میں قربانیوں ، شہادتوں کے سوا کچھ نہیں دیکھیں گے، افغان عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے، پاک فوج کے جوان افغان سرحد پر تعینات ہیں، مڈل ایسٹ کے جو انوائر منٹ ہیں اس کے مطابق ایران کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن خطے کے لئے ایران کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہمارا خطہ عدم استحکام کا شکار ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات خطے کے لئے خطرہ ہے، بھارت میں آر ایس ایس کے مائنڈ کے لوگوں کی حکومت ہے، بابری مسجد کو شہید کیا ،گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا،مودی نہرو کے نظریئے سے منحرف ہو چکی ہے، سیکولر بھارت انتہاپسندی کے ماحول میں داخل ہو چکا

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پاکستان میں پچلے بیس سال سے دہشتگردی کے ناسور کا مقابلہ کیا، انڈیا نے کافی کوشش کی، الحمد للہ ہم واحد ملک اور واحد افواج ہیں‌ جنہوں نے تمام چینلجز کا مقابلہ کیا، ہم نے خطے کے امن کے لئے کردار ادا کیا.مقبوضہ کشمیر میں انڈیا نے جو کیا وہ نئی جنگ کے بیچ خطے میں بو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے مودی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جواب میں بھارت نے جنگی جہاز بھیج دیا، اب وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا کہ کوئی یکطرفہ مذاکرات کی پیشکش نہیں ہو گی.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ انڈیا سوچ رہا ہے کہ ہماری فوج افغان بارڈر سے ہٹے گی تو ہمارے لئے خطرہ ہو گا، انڈیا اس لئے ایسا کر رہا ہے تا کہ پاکستان بھرپور جواب نہ دے سکے، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتی بلکہ جذبے اور حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، کوئی حرکت کی تو سکواڈن لیڈر نعمان تیار بیٹھے ہیں.

Comments are closed.