‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

0
73

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں صرف پروپیگنڈہ ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل کے حوالہ سے سٹیٹ کی پرانی پالیسی ہے، وزارت خارجہ مزید جواب دے سکتا ہے خبر کو دیکھ کر ،تصدیق کر کے پوسٹ کیا کریں ،

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران سرحدپر فنسنگ کا کام شروع ہے ،ایران کے ساتھ سرحدی کوآرڈینیشن اچھا ہے، بھارت کہتا ہے مسئلہ کشمیر دوطرفہ ہے،دوطرفہ معاملہ 72سال سے حل نہیں ہوابھارتی اقدامات نے دوطرفہ معاہدے ختم کردیئے ہیں،پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ ہرطرح سے حل کرنے کی کوشش کی،پاکستان اب دوطرفہ مذاکرات تسلیم نہیں کرےگا،مسئلہ اگر باہمی ہے تو آپ اکیلے ہی کیوں فیصلے کرتے ہیں، آزادی کا جذبہ کشمیریوں کے خون کے اندر ہے.

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

پاک فوج ایک مضبوط ادارہ ہے ،جس ذمے داری کا بوجھ ڈالا گیا ہےہم اس سے سرخروہوکرنکلیں گے،

Leave a reply