گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر وفاقی وزراء نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کی ہے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ، ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ اینڈ کمپنی کیلئے بڑی ناں ہے ۔عبرتناک شکست سے پی ڈی ایم کی قیادت کو احساس ہوگا کہ ان کے بیانیہ پر عوام کس قدر ناراض ہیں ۔جی بی کے عوام پاکستان کیلئے بول اٹھے ، زلفی بخاری نے کہا کہ شکست سے بلاول کو لاڑکانہ کا راستہ اور پی ڈی ایم کو سبق مل گیا۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، اب کراچی اور جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان کیلئے بھی تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہو گا۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا اور گلگت بلتستان کے عوام نے اپوزیشن کا متوقع دھاندلی کا بیانیہ زمیں بوس کردیا ۔ بابر اعوان نے کہاکہ عوام نے ووٹ کو عزت دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے … گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں پڑھنا جاری رکھیں