حکومت لنڈے کے کپڑوں پر بھی ٹیکس لگانا چاہتی تھی،وزیر کا انکشاف

حکومت لنڈے کے کپڑوں پر بھی ٹیکس لگانا چاہتی تھی،وزیر کا انکشاف وزیر مملکت علی محمد نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت لنڈے کے کپڑوں پر بھی ٹیکس لگانا چاہتی تھی ، علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میری درخواست پر وزیرخزانہ نے لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا، شکرہے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگا ،وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے مردان میں اہل علاقہ سے گفتگو کی، وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں سب کچھ مہنگا کر دیا ہے تمام اشیاء پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں، منی بجٹ کے حوالہ سے اپوزیشن نے بھی احتجاج کیا ہے، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کہہ چکے تھے کہ حکومت نے عوام کو لنڈے کے کپڑوں تک کا نہیں چھوڑا پیک فوڈ ، بجلی، پیٹرول ، دالیں اور گھی سمیت دیگر اشیاء اس منی بجٹ کے مرہون منت مزید مہنگی ہو جائیں گی۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ 350 ارب کے منی بجٹ کے ذریعہ لگنے والے ٹیکسوں سے جو سیکڑوں اشیاء مہنگی ہونے جا رہی ہیں اس کا عام مہنگائی پر اثر نہیں پڑے گا؟عمران حکومت کا واحد معاشی مقصد اب صرف عوام سے ٹیکس بٹورنا رہ گیا ہے … حکومت لنڈے کے کپڑوں پر بھی ٹیکس لگانا چاہتی تھی،وزیر کا انکشاف پڑھنا جاری رکھیں