ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں، ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ کارکنان سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت اور بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں،مقصود نامی شخص کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں، کسی بھی ریاستی ادارے یا ملک کے خلاف کمپین چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، فواد چوہدری اپنی گندی سوچ کی عکاسی سے پر ہیز کریں،تحریک لبیک پاکستان محب وطن جماعت ہے، پی ٹی آئی کی قیادت ملک میں انار کی کاماحول پیدا کررہی ہے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما اداروں کے خلاف ہر زہ سرائی میں ملوث ہیں،گذشتہ دنوں میں پی ٹی آئی کے جلسے جلسوں اور ریلیوں میں جس طرح اداروں اور افواج پا کستان کے خلاف جو زبان استعمال ہوئی پوری قوم نے دیکھاہے،ملکی تحفظ کے ضامن اداروں کے خلاف مہم جوئی نا قابل معافی عمل ہے ریاستی اداروں پر تنقید اغیار کا ایجنڈا ہے، دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے نے اداروں کیخلاف ٹاپ ٹرینڈ چلانے والا سرغنا لاہور سے گرفتار کرلیا مقصود عارف کو سبزازار لاہور گرفتار کیا گیا انکا تعلق تحریک انصاف سے ہے اکیس سو … ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان پڑھنا جاری رکھیں