یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت
یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسرائیلی صدر ریووین ریولین کو باضابطہ طور پر اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے۔ جواب میں اسرائیلی صدر نے بھی انھیں اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدے کے بعد سے متعدد خبریں سامنے آرہی ہیں۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک معاہدے کے تحت یو اے ای اور اسرائیل نے ہفتے میں 28 پروازیں چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے گذشتہ ماہ ٹیکسوں سے بچنے کے لیے بھی ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور فروغ ہے۔ ایک اور معاہدے کے تحت اماراتی شہری اب بغیر ویزا 90 روز کے لیے اسرائیل جاسکتے ہیں۔ یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اسرائیلی صدر نے شیخ محمد بن زائد کو ایک خط بھیجا ہے۔اس میں انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات … یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں