یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت

0
33

یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسرائیلی صدر ریووین ریولین کو باضابطہ طور پر اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے۔

جواب میں اسرائیلی صدر نے بھی انھیں اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدے کے بعد سے متعدد خبریں سامنے آرہی ہیں۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک معاہدے کے تحت یو اے ای اور اسرائیل نے ہفتے میں 28 پروازیں چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے گذشتہ ماہ ٹیکسوں سے بچنے کے لیے بھی ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور فروغ ہے۔

ایک اور معاہدے کے تحت اماراتی شہری اب بغیر ویزا 90 روز کے لیے اسرائیل جاسکتے ہیں۔ یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اسرائیلی صدر نے شیخ محمد بن زائد کو ایک خط بھیجا ہے۔اس میں انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور انھیں باہمی مفاد میں مزید فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں لکھا ہے۔

اسرائیل کےستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات سے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ،اسرائیلی وزیرکا دعویٰ

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر نے اپنے پیغام میں تاریخی امن معاہدے پر دست خط کے لیے کوششوں کو سراہا ہے جن کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔انھوں نے شیخ محمد بن زاید کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ہے۔اس کے جواب میں شیخ محمد نے اسرائیلی صدر ریولین کا ان کے مثبت اور تعمیری مؤقف پر شکریہ ادا کیا ہے. انھوں نے یواے ای کی جانب سے تعاون کو سراہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی امن معاہدے طے پایا ہے اور اس سے ان کے بقول علاقائی استحکام میں مدد ملے گی۔

ابوظہبی کے ولی عہد نے بھی اسرائیلی صدر کو یواے ای کے دورے کی دعوت دی ہے۔

یو اے ای نے 13 اگست کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے تاریخی امن معاہدے کا اعلان کیا تھا اور پھر اس کی روشنی میں 29 اگست کو ایک فرمان جاری کیا تھا ،اس کے تحت اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ سے متعلق یو اے ای کے قانون کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدہ ابراہیم پر دستخط کیے تھے

Leave a reply