fbpx

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور4روزہ نجی دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے

گورنر پنجاب سے متحدہ عرب امارات میں اوورسیز پاکستانی ملاقات کریں گے،چودھری سرور متحدہ عرب امارات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سنیں گے

گورنر پنجاب کی متحدہ عرب امارات روانگی کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے قائم مقام گورنر کا چارج سنبھال لیا، چودھری سرور کی عدم موجودگی پر سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے، ڈپٹی سپیکر سردار دوست مرزای قائم مقام سپیکر بن گئے۔

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

گورنر پنجاب کا دورہ متحدہ عرب امارات ایسے موقع پر ہوا جب متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، اسرائیل عرب امارات معاہدے کے دو روز بعد گورنر پنجاب کے نجی دورے پر متحدہ عرب امارات روانگی پر عوامی حلقوں میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ گورنر پنجاب فوری طور پر کیوں روانہ ہوئے؟ کیا پاکستان بھی متحدہ عرب امارات کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے جا رہا ہے ؟

پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق معاہدے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشرفت کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل متحدہ عرب امارات امن معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے اس سلسلے میں اعلامیہ دیکھا ہے۔یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جس کے دور رس نتائج ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور جائز حقوق کی مکمل حمایت کرتاہے۔ مشرق وسطی میں امن و استحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان منصفانہ ، جامع اور دیرپا امن کے لئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق اور امنگوں کے مطابق اور علاقائی امن وسلامتی اور استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا نکتہ نظر بیان کرتا ہے

واضح رہے کہ  خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی ،اطلاعات کے مطابق خطے میں اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان کی ڈیل کا سپشل اعلان کیا گیا ہے

اس ڈیل کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کیا ہے

امریکی صدر ٹرمپ ، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ابوظہبی ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید نے ایک مشترکہ بیان کدیا ہے کہ انھیں امید ہے کہ "تاریخی پیشرفت مشرق وسطی میں امن کو آگے بڑھے گی”۔

اس کے نتیجے میں ، انہوں نے مزید کہا ، اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصوں کو منسلک کرنے کے اپنے منصوبوں کو معطل کردے گا۔

اب تک اسرائیل کے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں ،تاہم ، ایران کے علاقائی اثر و رسوخ پر مشترکہ خدشات کے نتیجے میں ان کے مابین غیر سر کاری رابطے ہوئے ہیں