پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

0
50

پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممتاز عسکری تجزیہ کار جنرل ر غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اگر اسرائیل کو تسلیم کر بھی لے تو اسرائیل کبھی بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کرے گا،

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال کیا کہ سچی بات یہ ہے کہ فلسطین یا فلسطینوں نے ،کشمیر کے لئے کبھی آواز نہیں اٹھائی ہم ان کے لئے اتنا دکھی کیوں رہتے ہیں، جس پر پر جنرل ر غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلے دن سے ایک بات سما گئی ہے کہ ہم امہ کی بات ، شاعر ملت نے جو بات کی تھی وہ ہمارے ذہن میں ہے لیکن آہستہ آہستہ دنیا کی حقیقت سامنے آنا شروع ہو گئی ہے ، پہلے ملک ہے، عربوں کے لئے پہلے ملک ہے، انکے لئے پاکستان معنی نہیں رکھتا، انکے مفادات انکو زیادہ عزیز ہین اور ہونے بھی چاہئے،وہ جو کر رہے ہیں اس پر کوئی گلہ نہیں لیکن پاکستان کو بھی اپنے مفادات کے لئے کھڑے ہونا چاہئے

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

مبشر لقمان نے سوال کیا کہ پاکستان کو بہت پہلے مذاکرات اسرائیل سے کرنے چاہیے تھے، مشرف کے دور میں کوشش بھی ہوئی،لیکن اس پر بات نہیں ہوئی،یہاں پر خواہ مخواہ کی مخالفت رہتی ہے یا تو لڑ جھگڑ کر لے لو، اگر نہیں لے سکتے تو ڈائیلاگ کرنا پڑے گا،کل یو اے ای نے پہل کر دی، آپ کو جو کلیم تھا امت مسلمہ کو لیڈ کرنے کا وہ بیک فٹ پر ہو گیا،جس پر جنرل رغلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ بحیثیت امہ ہم نے کسی مسئلے کو ڈیل نہیں کیا،ایک وقت تھا جب ہم نے تھوڑی دیر کے لئے فلسطین پر بات کی، ابھی پاکستان کے جو اسرائیل سے تعلقات ہیں اس میں ہمیں میجر چیز سمجھنے کی ضرورت ہے، الٹا لٹک جائے پاکستان، جو زائنسٹ ہیں وہ پاکستان کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریں گے،

جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب تسلیم کرنے پر آپ تیار ہوں گے تو ان سے بھی کروا لیا جائے گا ، کے جواب میں جنرل ر غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ایسا ہو گا،پاکستان کا ایک وجود ہے، ایک جو ریزن ہے پاکستان کی، پاکستان کو اللہ نے خاص طاقت دی ہے وہ دنیا کو کھٹکتی ہے ، نہ کبھی زائنسٹ تیار ہو گا،اس میں آپ یہ بھول جائیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لیں تو تعلقات بہتر ہو جائیں گے، ایسا نہیں ہو گا

 

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

Leave a reply