بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس ورینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکم ہوئے پولیس ورینجرز واضع کردیا ملک دشمن کسی غلطی میں نہ رہیں، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو نشان عبرت بنادیا گیا بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ہمیں اپنی فورسز پر اعتماد ہے شہید ہونیوالے پولیس سب انسپکٹر اور دو پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔دہشتگردوں کا اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے تاجروں،صنعتکاروں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے ، ملک کے معاشی حب کراچی میں دہشتگرد حملہ آور ہوکر صنعت کاروں،تاجروں اور سرمایہ داروں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے،دہشتگرد ایک بار پھر بلوں سے باہر نکل رہے ہیں اور معاشی حب کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،پولیس ورینجرز کے ساتھ عوام ملکر دہشتگردوں کا خاتمہ کرینگے،کراچی کے امن کو تباہ اور دہشتگردی کرنے والے ملک دشمن اور بیرونی ایجنڈے پر … بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں