بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب کیس میں مداخلت سے انکار

بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب کیس میں مداخلت سے انکار,چیف جسٹس آف انڈیا نے درخواست پر غور کرنے سے معذرت کرلی بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ حجاب معاملے میں کیوں کودیں ،ہائی کورٹ کو پہلے فیصلہ کرنے دیں،حجاب معاملے میں دیکھیں گے کہ آگے کیا کر سکتے ہیں ،بھارتی سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نوتھاپتی وینکٹا رامنا کے سامنے حجاب کے معاملے کا ذکر ہوا ،بھارتی سپریم کورٹ میں وکیل سبل نے بھارتی چیف جسٹس کے سامنے کہا کہ ریاست کرناٹک میں جو مسلم طالبات کے حجاب کے معاملے پر کچھ ہورہا ہے وہ ملک بھر میں پھیلتا جارہا ہے جس پر بھارتی چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتظار کریں، ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، ابھی وہ سن رہے ہیں گزشتہ روز کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب کے معاملے پر مسلمان طالبات کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس کرشنا ڈکشٹ نے ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کا کیس لارجر بینچ کو بھیج دیا تھا کرناٹک میں حجاب کا مسئلہ اسوقت سامنے آیا جب چھ مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس میں نہیں بیٹھنے دیا گیا، ان لڑکیوں نے کرناٹک ہائی کورٹ … بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب کیس میں مداخلت سے انکار پڑھنا جاری رکھیں