اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لالہ موسی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکنوں ، عہدے داروں کو ہراساں کیا جارہا ہے، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا دھرنا، احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ہم کنٹینر دیں گے،ہمارے راستے میں کنٹینرزرکھ دیے گئے ہیں،وزیرا عظم نے ہمارے راستے میں کنٹینرز رکھ دیے ہیں، آج رات گوجرانوالہ میں پاکستانی عوام کا سمندرسلیکٹڈ کو جواب دے گا، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 70 سال سے جمہوریت کونہیں چلنے دیا جاتا،2020 میں بھی غیرجمہوری کوششیں جاری ہیں،ان کوایک جلسہ برداشت نہیں ہوتا،گگلت بلتستان میں بھی انتخابات سے قبل دھاندلی شروع ہوچکی ہے،عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا، کٹھ پتلی جس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا اس کے جانے کا وقت آگیا ہے،ملک کی بقا کے لیے جدو جہد ہم تین نسلوں سےکر رہے ہیں، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جمہوریت کو بحال کرنا پڑے گا،عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی کہ ہم اس نالائق، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں،زبردستی فیٹف سے متعلق قانون سازی کرائی گئی، عمران خان چاہتا … اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں