اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،وزیر مذہبی امور نے ایوان میں پالیسی بیان دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے لئے فنڈز کی سرکاری خزانے سے فراہمی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی ہے‘ حکومت اعلیٰ ترین ادارے کی رائے کا احترام یقینی بنائے گی۔ قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث و مباحثہ جاری ہے۔ پاکستان کا آئین‘ قرآن پاک‘ سنت نبوی اور تاریخ اسلام کے اوراق میں مذہبی آزادیوں اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بہت کچھ ملتا ہے۔ اسلام وہ پہلا دین ہے جس نے اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کہ اسلام میں فراخدلانہ مثالیں موجود ہیں۔ ہمارے آئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا اقلیتوں کے ساتھ سب سے شائستہ اور مناسب رویہ ہے۔ اقلیتوں کے حقوق میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو حکومت ان رکاوٹوں کو ختم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ وفاقی وزیر نے ایوان کو بتاتے ہوئے کہا … اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،وزیر مذہبی امور نے ایوان میں پالیسی بیان دے دیا پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں