جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع

جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے خلاف درج ایف آئی آرکا ازسرنو جائزہ لینا شروع کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدا بخش تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں،ٹیم کیس کے میرٹ، ڈی میرٹ، تحقیقات کا معیار اور شواہد کا ازسرنو جائزہ لے گی،ٹیم شہباز شریف خاندان کےخلاف چینی اسکینڈل کیس میں درج ایف آئی آرکا بھی جائزہ لے گی ابھی واضح نہیں کہ باقی چینی سٹہ مافیا کےخلاف درج 8 ایف آئی آرز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا یا نہیں ٹیم چینی اسکینڈل کیس میں درکارقانونی مشاورت کیلئے بیرسٹرعلی ظفرکی خدمات حاصل کرے گی، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین ہمخیال گروپ کی دو روز قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان نے گروپ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ بیرسٹر علی ظفر دونوں سائیڈز سے کیس کو دیکھیں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی بلکہ انصاف ہو گا،وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے بھی کہا تھا کہ شوگر اسکینڈل کیس … جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع پڑھنا جاری رکھیں