جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ اقبال ٹاؤن اسلام آباد پہنچ گیا۔ پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام اور کارکنوں کا شکرگزار ہوں بلاول کا کہنا تھا کہ عوامی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا،کچھ لوگ سمجھتے تھے قائد عوام کو راولپنڈی میں شہید کر کے اس جماعت کو ختم کردینگے، ایسے لوگ آئیں اور دیکھیں راولپنڈی کے عوام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جماعت کے ساتھ ہیں،سلیکٹڈ کا وقت ختم ہو چکا ہے، ہمارے جیالوں نے اس سلیکٹڈ کو رد کر دیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے فیض آباد کو بلاک کرنے کے مناظر@BBhuttoZardari #GameOverIK #AwamiMarch pic.twitter.com/UWq9TZrJUM — PPP (@MediaCellPPP) March 8, 2022 قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ،بلاول کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے نکلے ہیں غیر جمہوری شخص کے خلاف جمہوری ہتھیار استعمال کریں گے، سلیکٹڈ کے جانے کا وقت آگیا ہے،وقت کم ہے ہمیں اپنی منزل تک پہنچنا ہے،اب ہماری منزل ڈی چوک ہے ہم ڈی چوک پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے، جمہوریت بہترین … جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں