ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے پرامن شرکاء کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر وفاقی حکومت سے دو نومبر کو رپورٹ طلب کر لی عدالت عالیہ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے پر چیئرمین پیمرا سے بھی رپورٹ طلب کر لی عدالت عالیہ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن کو قابل سماعت قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر پٹیشن پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔کالعدم تحریک لبیک کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء پر ریاستی تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔ پٹیشنر کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء کے خلاف بے دریغ طاقت کا استعمال کر رہی ہے مارچ کے شرکاء پر … ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب پڑھنا جاری رکھیں