خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عوام اور مسلم لیگ ن کا رشتہ کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے ، اپنے ایک بیان میں مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ اپنے ادوار حکومت میں بے مثال ترقی اور عوامی خدمت کے شاندار ریکارڈ کی وجہ سے ن لیگ اور شریف برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں عوام کو جب بھی موقع ملا وہ مسلم لیگ ن ہی کو بھاری اکثریت دلائیں گے،موجودہ حکمران ملک کو ڈنگ ٹپائو پالیسی پر چلارہے ہیں ، بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں آئے روز اضافہ کے باعث 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ، حکومت کے ترقی اور خوشحالی کے دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں ، مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ تین برسوں میں وزیر اعظم کی کابینہ موثر نہیں ہوسکی آئے روز وزیروں کے قلمدان تبدیل اور اعلیٰ افسروں کے تبادلے کئے جارہے ہیں کوئی شعبہ کام نہیں کررہا گورننس کی حالت ابتر ہے عوام کو جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں مالیاتی … خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید پڑھنا جاری رکھیں