خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

0
50

خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عوام اور مسلم لیگ ن کا رشتہ کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے ،

اپنے ایک بیان میں مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ اپنے ادوار حکومت میں بے مثال ترقی اور عوامی خدمت کے شاندار ریکارڈ کی وجہ سے ن لیگ اور شریف برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں عوام کو جب بھی موقع ملا وہ مسلم لیگ ن ہی کو بھاری اکثریت دلائیں گے،موجودہ حکمران ملک کو ڈنگ ٹپائو پالیسی پر چلارہے ہیں ، بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں آئے روز اضافہ کے باعث 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ، حکومت کے ترقی اور خوشحالی کے دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں ،

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ تین برسوں میں وزیر اعظم کی کابینہ موثر نہیں ہوسکی آئے روز وزیروں کے قلمدان تبدیل اور اعلیٰ افسروں کے تبادلے کئے جارہے ہیں کوئی شعبہ کام نہیں کررہا گورننس کی حالت ابتر ہے عوام کو جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں مالیاتی سکینڈلز کی لائن لگی ہے اور حکومتی معاشی ارسطو اعداد وشمار کے گورکھ دھندے میں الجھا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں حکمران خدا کا خوف کریں اور عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،مائزہ حمید

حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید

پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید

Leave a reply