حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

0
537
hareem

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان حریم شاہ اور صندل خٹک کو بے نقاب کرنے کے لئے میدان میں آ گئے، حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچیں اور انہیں کس نے بھیجا ؟ یہ تھے چند سوالات جن کا جواب جاننے کے لئے ہر کو ئی منتظر تھا ، اب مبشر لقمان نے خاموشی توڑ دی اور حقائق سامنے لائے ہیں.

مبشر لقمان نے اس حوالہ سے جاری اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ یہ بات ہے دو ٹک ٹاک والی لڑکیوں کے متعلق ہے ایک کا نام حریم شاہ اور دوسری کا نام صندل خٹک ہے، آپ کو پتہ ہے کہ ان کی ٹک ٹاک ویڈیو جب شروع ہوئی تھی تو انہوں نے مئرے خلاف ویڈیو کی اور مجھے ہٹ کیا،یہ کچھ مہینے پہلے کی بات ہے کچھ لوگوں نے مجھے ویڈیو فارورڈ کی، میں انہیں نہیں جانتا تھا اور نہ ہی نام پتہ تھا وہ میرے جہاز کے آگے کھڑی ہوئی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ہم اس جہاز میں‌جانے والی ہیں جب مجھے آئی یہ ویڈیو تو میں نے کہا کہ والٹن ایئر پورٹ پر جو سٹوڈنٹ آتے ہیں ان میں سے کسی نے ویڈیو بنا لی اور بات ختم ہو گئی اس کے تین دن کے بعد ایک اورویڈیو میرے پاس آئی، وہ ویڈیو میرے لئے بہت الارمنگ تھی اس میں یہ دونوں جہاز کے اندر بیٹھی ہوئی ہیں اور ایک اور آدمی جو جہاز کی کیپٹن سیٹ پر بیٹھا ہو اہے اور باقاعدہ ایسے لگ رہا ہے جیسے کپتان ہے، کمنٹری کر رہا ہے کہ ہم پشاور جا رہے ہیں اور اتنے فٹ پر فلائٹ کرتے ہوئے ہم جائیں گے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ ایک سیریس اشو تھا ،ایئر پورٹ میں جہاز سیکور تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی والٹن ایئر پورٹ پر اسکی سیکورٹی اور انٹری کی مجا زہے، میں نے اس پر نوٹس لیا اور سب سے پہلے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا،اور ان کے جو منیجمنٹ ہیں ان سے خود جا کر ملا،والٹن ایئر پورٹ کے سیکورٹی لاگز نکالے گئے،اس میں دیکھا گیا کہ کون کون پچھلے چار،پانچ چھ دن میں ایئر پٔورٹ پر آیا کیونکہ جب آپ ایئر پورٹ پر جاتے ہیں تو آپ کی انٹری ہوتی ہے، آپ کی گاڑی کی بھی انٹری ہوتی ہے،موٹر سائیکل کی انٹری بھی ہوتی ہے، شناختی کارڈ کی انٹری ہوتی ہے جب پہلی بار جائیں ،جب لاگ بگ میں دیکھا گیا تو وہاں ان لڑکیوں کی کوئی انٹری نہیں تھی،وہ جو لڑکا تھا جو پائلٹ تھا وہ وہیں ایئر پورٹ پر ہی ایک کمپنی ہے اس کے اونر کے بھائی تھے بعد میں ہمیں پتہ چلا،انکو ہم نے ٹریس کیا اور اس میں سول ایوی ایشن والوں نے مدد کی، انہوں نے اس لڑکے کو بلا کر تحقیقات کیں، کہ وہ کیسے آ گئے، جہاز کے اندر کچھ چیزیں تھی، لیپ ٹاپ تھا وہ غائب ہو گئی ہیں، ابھی اس واقعے کو دو تین دن ہوئے تھے مجھے پتہ نہیں کب ویڈیو کتنی دیر کے بعد مجھے ملی تھیں وہ کب گئیں تھیں؟ میں نے ایئر پورٹ منیجر کے ساتھ ملا اور بڑی سیئرئس کمپلین کی،میں نے کہا کہ آپ لوگ سیکورٹی کے دعویدار ہیں، اور سیکورٹی دینی ہے، ایسا کیسے ہوا جس پر انہوں نے تحقیقات شروع کر دیں. اب جو خود ساختہ پائلٹ جو جب بلایا گیا جو جہاز کے اندر بیٹھا ہوا تھا تو ان کے بڑے بھائی نے مجھ سے رابطہ کیا، اور وائس نوٹ بھیجا کہا میرا بھائی ہے غلط کیا ہے،میرے جہاز کے ساتھ کوئی کچھ کرے تو اسکی اجازت گر ہر نہیں دوں گا تا ہم آپ اگنور کر دیں ،تو میں نے کہا کہ اب میں اسے اگنور نہیں کر سکتا،کیونکہ میری چیزیں چوری ہو گئی ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد متعلقہ تھا نہ میں میں نے خود رپورٹ کروائی اور ایئر پورٹ منیجروغیرہ سے بھی بیانات دلوائے،اصولی طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایف آئی آر کروانی چاہئے تھی کیونکہ انکی سیکورٹی کمزوری تھی،اور جب اس لڑکے کو بلایا گیا اور پوچھا گیا کہ آپ یہاں پر اندر کیسے آئے اور کیسے گئے تو اس نے کہا کہ ہمیں فیاض الحسن چوہان نے بھیجا تھا اس نے کہا تھا کہ یہاں پر یہ کرو، فیاض الحسن چوہان اس وقت انفامیشن منسٹر نہیں تھے.

نوٹ. حریم شاہ کو بے نقاب کرنے کے حوالہ سے اگلی رپورٹ کا انتظار کیجئے

Leave a reply