سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی،کیپٹن اور 1 جوان شہید

دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا
0
110
pak army

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا،جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے-

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا، کیپٹن حسین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی، کیپٹن حسین نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والد ین اور بہن بھائی چھوڑے، حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی اور عمر 36سال تھی۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے ہیں.

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستان آرمی کے کیپٹن حسین جہانگیر ، حوالدار شفیق اللہ کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےپشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے.

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید،حوالدار شفیق اللہ شہید کی نماز جنازہ ادا
ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید (عمر؛ 25 سال، ساکن ضلع رحیم یار خان) اور حوالدار شفیق اللہ شہید (عمر؛ 35 سال، ساکن ضلع کرک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں نے شرکت کی،شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیےگئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں
shaheed

Leave a reply