علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
0
62
ik

راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی-

باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے عمران خان کو ایس آئی ایف سی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا،ملاقات میں پارٹی اور ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی،ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور نے ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کی ،جس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں بتا یاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے 2 بار بات ہوئی، لیکن جو بات کرنا تھی اُس کا ماحول نہیں ملا، اپنے صوبے کے شیئرپر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، فاٹا، پاٹا پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے وفاقی حکومت کو بتایا کہ مزید ٹیکس نہ لگایا جائے وفاقی حکومت نے ہماری تجویز کو مان لیا۔

وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے …

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جلد ایران کا دورہ متوقع

Leave a reply