سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جلد ایران کا دورہ متوقع

مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد سعودی عرب نے تہران کو ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی تھی ۔
0
164

تہران: ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی خصوصی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ایران کے قائم مقام صدر کو ٹیلیفون کرکے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور دیگر رفقاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا،دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی تھی ، دو دہائیوں میں سعودی ولی عہد کا یہ پہلا ایران کا دورہ ہو گا محمد بن سلمان کے ممکنہ دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply