کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے
0
70
pmd

پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے-

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 13 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجودڑو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیکب آباد 49، نوابشاہ، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپور اور سکرنڈ میں 47 ڈگری ریکارڈ ہوا،ملتان، حیدر آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور 43، پشاور، مظفر آباد 41، اسلام آباد 40، کراچی 37، گلگت 36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …

Leave a reply