عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

مولانا فضل الرحمان کے بھی تحفظات ہیں ہمارے بھی ہیں۔
0
95
pti

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ مجھ پر حملے کا فالو اپ نہیں دیا گیا، میں نے ایف آئی آر کرائی، میرا سوال یہ ہے کہ ابھی تک حملہ آوروں کو کیوں نہیں پکڑا گیا؟۔

باغی ٹی وی: نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ ہماری نظر وقت پر نہیں ایک ویژن پر ہے، ہم پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی کا ویژن لے کر چل رہے ہیں اور آئین و قانون کے تقاضوں کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔

رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو رہے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے ، جیسے یہ 4مقدمے ختم ہوئے ہیں باقی بھی ختم ہو جائیں گے ، بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے، ہم آئینی و قانونی طریقے سے جو کر سکے وہ کریں گے ،ہمارا مشن آئین اور جمہور کو بحال کرنا ہے-

25 مئی تاریخ کے آئینے میں

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو آگے جانا ہے تو آئین کی حکمرانی بہت ضروری ہے ، مجھ پر حملے کا فالو اپ نہیں دیا گیا، میں نے ایف آئی آر کرائی، میرا سوال یہ ہے کہ ابھی تک حملہ آوروں کو کیوں نہیں پکڑا گیا؟، شہر میں تمام کیمروں کے شواہد موجود ہیں، اس کے باوجود 4افراد ابھی تک کیوں نہیں پکڑے گئے، ہم کمپرومائز نہیں کریں گے، اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے، مولانا کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے بھی تحفظات ہیں ہمارے بھی ہیں۔

ہمیں تو اپنی تباہی کی داد بھی نہ ملی

Leave a reply