بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

گیم زون سے 15 سے 20 بچوں کو بچایا گیا ہے
0
141
india

گجرات کے شہر راجکوٹ میں واقع ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے،جس سے 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے خوفناک واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے شامل ہیں، پولیس اورفائر ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف تھی مگر اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، البتہ دھواں 3 کلومیٹر کی دوری سے دکھائی دے رہا تھا،گیم زون سے 15 سے 20 بچوں کو بچایا گیا ہے۔

گجرات پولیس نے ٹی آر پی گیم زون کے اونر نتن جین سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، آگ گیمنگ زون کے اندر بنائی گئی ایک عارضی حصے میں لگی،متعدد افراد زخمی بھی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافےکا بھی خدشہ ہے۔

عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کے زخمیوں کے فوری علاج کے لیے اقدامات کئے جائیں جب کہ انہوں نے ہلاک شدگان کو فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے سینیئر آئی پی ایس آفیسر سباش تریویدی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

افسوسناک واقعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجکوٹ میں آتشزدگی کے حادثے پر انتہائی غمزدہ ہوں، میرے دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو …

Leave a reply