مفتی عبدالقوی سےمفتی کااعزازواپس:موبائل قبضےمیں‌: خاندان کی عزت خاک میں:چچا کی ملتان میں‌پریس کانفرنس

0
63

ملتان :مفتی عبدالقوی سے مفتی کا اعزازواپس:موبائل قبضے میں‌:خاندان کی عزت خاک میں :چچا کی ملتان میں‌پریس کانفرنس،اطلاعات کے مطبق مفتی عبدالقوی کوگھروالوں نےذہنی مریض قراردے دیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی قوی کےچچاعبدالواحد کاکہناہےعبدالقوی نےشہرت کےچکرمیں خاندان کی عزت خاک میں ملادی، حریم شاہ نےعبدالقوی کو پاگل خانے داخل کرانے کا مطالبہ کردیا۔

عبدالقوی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں،وہ ایک عرصہ سےذہنی مسائل کا شکارہیں۔اس لیےعبدالقوی سےمفتی کا اعزاز واپس لےلیا۔ ویڈیواسکینڈل آنےکےبعدمفتی قوی کے خاندان والے بھی میدان میں آگئے، کہاعبدالقوی نےشہرت کےچکرمیں خاندان کی عزت خاک میں ملادی۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمفتی قوی کےچچاعبدالواحدکاکہنا تھا کہ مفتی قوی کاموبائل فون واپس لےلیاجبکہ ان کےگھرسےباہرجانےپربھی پابندی لگادی۔اہل خانہ کاکہناتھاکہ عبدالقوی کی حالت ایسی ہے کہ بچہ بھی انہیں باتوں میں لگالے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نےالزام عائدکیاکہ عبدالقوی کے گھروالےانہیں بچانےکی کوشش کررہے ہیں،ان کی ذہنی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ پاگل کوتوگھرکابھی پتا نہیں ہوتا لیکن عبدالقوی سب جانتے ہیں۔حریم شاہ نےمطالبہ کیاکہ عبدالقوی پاگل ہیں توانہیں پاگل خانےداخل کرایاجائےکیونکہ ان کی باتوں اورکاموں سےمفتیان بدنام ہورہےہیں۔

دوسری طرف خود حریم شاہ نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے مفتی عبدالقوی کو پھنسانے کےلیے جال بنا تھا ، اس بات کا اقرار حریم شاہ کئی چینلز پرکرچکی ہیں‌

اب ان میں سے چکرباز کون اورسچا کون اس کا ابھی پتہ نہیں چلے گا

Leave a reply