![lahore high court](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/lahore-high-court.png)
لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق ملزم اعجاز عرف کھوڑو نے ریٹائرڈ جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدتمیزی کی، ،ملزم بیرون ملک بیٹھ کر جسٹس صاحب کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے،
ملزم کے ساتھ اس کے دو بھائی بھی معاونت کر رہے ہیں ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کرائے کے انتشار پسند حاصل کر رکھے ہیں، ملزمان جسٹس (ر) طارق عباسی اور ان کی فیملی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،درخواست کی کاپی ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ، ڈی جی ایف آئی اے اور آر پی او راولپنڈی کو بھیج دی ہے، درخواست کی کاپی سی پی او و دیگر متعلقہ افسران کو بھی بھیج دی گئی ہے۔