ترقی کیلیے کوئی جادوٹونہ نہیں، وفاق،صوبوں کو ملکر چلنا ہو گا، وزیراعظم

کے پی سمیت تمام صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں،وزیراعظم
0
82
shehbaz

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا.

اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں وزراء اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری فروغ کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا، شرکاء نے ایپکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صر ف برادر ممالک بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی ایس آئی ایف سی پر بھی اعتماد کیا جا رہا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ نہیں،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار اہم ہے،متحدہ عرب امارت کا دورہ کامیاب رہا، تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں،عسکری قیادت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی میں سب ملکر متحد ٹیم کی طرح محنت کر رہے ہیں،خوشی ہوئی کہ دوست ممالک نے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا، 2022-23میں ایس آئی ایف سی بنی تو خدشات کا اظہار کیا جاتا تھا،وقت کیساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت نے ناقدین کی زبانوں پر تالہ لگا دیا،آج ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کر رہا ہے،کے پی سمیت تمام صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں،جرمن وفد نے پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کا کہا،آج عہد کریں ہم اپنے اہداف حاصل کر لیں گے، ایف بی آر کی100فیصد ڈیجیٹائزیشن کیلئے ٹیم ہائر کر لی ہے،سعودی عرب ہر طرح سے پاکستانی کی مدد کیلئے تیار ہے. حقیقت یہ ہے کروڑوں نہیں اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں،

تمام صوبوں اور وفاق کو مل چلنا ہے جو روکھی سوکھی ہے وہ مل کرکھانی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے وفود سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ،ایس آئی ایف سی کا نام ان کو زبانی یاد تھا،ایس آئی ایف سی صرف افواج پاکستان کے افسران کا نام نہیں ، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی شامل ہیں، ترقی کا راستہ کانٹوں سے گزر کر جاتا ہے اسکے لیے کوئی جادو ٹونہ کام نہیں دیگا۔ تمام صوبوں اور وفاق کو مل چلنا ہے جو روکھی سوکھی ہے وہ مل کرکھانی ہے۔ اگر ایک روٹی ہے تو چاروں بھائیوں نے مل بانٹ کر کھانی ہے جب چار روٹیاں ہوجائینگی تو سب ایک ایک کھاسکیں گے،جب میں نے ابوظہبی میں کہا کہ آج ہم کشکول توڑ رہےہیں تو یقینا اسکی گونج انکےمحل میں پہنچی ہوگی۔جب میں صدر متحدہ عرب امارات سے ملنے پہنچا تو انہوں نے فوری کہا وزیراعظم بتائیں ہم کتنی سرمایہ کاری پاکستان میں کریں اور فوری دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بشکیک میں پھنسے طلبا کے والدین کی دہائی

اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ

طلبا ہمارے بچے،وزیراعظم کو مصروفیات ترک کر کے بشکیک جانا چاہئے،مبشر لقمان

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

Leave a reply